اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو اثاثے چھپانے پر نااہل کیا تھا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی اپیل پر تفصیلی فیصہ جاری کردیا۔ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 26اپریل کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے
خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ 22صفحات پر مشتمل ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو اثاثے چھپانے پر نااہل کیا تھا۔ خواجہ آصف کی نااہلی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ہوئی تھی۔ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق خواجہ آصف پر مفادات کے تصادم کا کوئی مقدمہ نہیں بنتا۔ درخواست گزار عثمان ڈار خواجہ آصف کے خلاف الزام ثابت نہیں کرسکے۔