اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم اور وزیر خزانہ میں روابط کا فقدان ، اسدعمر کوکام نہیں کرنے دیا جارہا،ن لیگ کے اہم رہنما اسدعمر کی حمایت میں کھڑے ہوگئے، حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد افضل خان وزیر اعظم عمران خان اور و زیر خزانہ کے درمیان روابط کا فقدان ہے اور اسد عمر کو کام نہیں کرنے دیا جارہا، اگر اسد عمرکوکام کرنے نہیں دیا جائیگا تو ملک اور ڈوب جائیگا۔نجی ٹی وی کے پر وگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا محمدا فضل خان نے کہا کہ

وفاقی وزیر اطلاعات نے جس طر ح گفتگو کی ہے  اس طرح ڈکٹیٹر کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگر سمجھتی ہے کہ ان کے مرکز کے کام ختم ہوگئے ہیں اور اب انہوں نے صوبوں میں جاکر مداخلت کرنی ہے تو یہ ان کی غلط فہمی کی انتہاہے، صوبوں میں مداخلت کرنے سے مرکز کے معاملات بھی تحریک انصاف کے ہاتھ سے نکل جائیں گے اور ان کے اقدامات پر ردعمل بھی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمارے سے دوگنا ڈکٹیٹر کے ساتھیوں کو اپنے ساتھ رکھاہواہے،وزیر اعظم عمران خان اور و زیر خزانہ کے درمیان روابط کا فقدان ہے اور اسد عمر کو کام نہیں کرنے دیا جارہا، اگر اسد عمرکوکام کرنے نہیں دیا جائیگا تو ملک اور ڈوب جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے غلطی یہ ہوئی کہ ہم ان کے لئے 16ارب ڈالر چھوڑ کرگئے تھے ،ہم دس ارب ڈالر آئی ایم ایف کو واپس کردیتے اور چھ ارب ڈالر چھوڑ کرجاتے جتنا ہم کو ملا تھا ، ہم تو اتنے ارب ڈالر اپنے لئے چھوڑ کرگئے تھے لیکن خلائی مخلوق نے تحریک انصاف کی حکومت بنادی۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…