منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ابراج گروپ نے کسی کو 2کروڑ ڈالر دیئے ہیں یا نہیں؟کون چاہتاتھا کہ ابراج کے شیئر شنگھائی خریدلے؟سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کھل کربول پڑے، حیرت انگیزانکشافات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر ابراج نے کسی کو 2کروڑ ڈالر دیئے ہیں تو اسکی تحقیقات ہونی چاہیے، مجھے رشوت کی نہ تو کبھی کوئی آفر ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات سنی، وزارت کی خواہش تھی کہ ابراج کے شیئر شنگھائی خریدلے۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ابراج خود بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے کسی کو پیسے دیئے ہیں یا نہیں۔ 2کروڑ ڈالر کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔ اس طرح کے ایجنڈے ہر وقت مارکیٹ میں ہوتے ہیں۔ ابراج نے کسی کو 2کروڑ ڈالر دیئے ہیں تو

تحقیقات ہونی چاہیے۔ کے الیکٹرک کی مینجمنٹ ابراج گروپ کے پاس تھی۔ انہوں نے کہا کہ ابراج کمپنی نے بھی کے الیکٹرک کے شیئرز سعودی عرب سے خریدے تھے۔ ابراج کے شیئر چین شنگھائی کو فروخت ہونے کا معاملہ میرے سامنے آیا تھا۔ نیپرا ٹیرف کو کم کرنا چاہتا تھا۔ میں نے خود معاملہ حل کرنے کی کوشش کی لیکن حل نہ ہوسکا۔ نہ تو کبھی کوئی رشوت کی آفر ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی بات سنی ہے۔ ابراج شیئر فروخت کرنا چاہتے تھے تو ہم نے صرف پاکستان کا مفاد دیکھنا تھا ۔ وزارت کی خواہش تھی کہ ابراج کے شیئر شنگھائی خریدلے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…