اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ پاکستان والا لاہور ہے؟یا امریکہ والا؟بھارتی نوجوانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے والی ویڈ یو میں چند بھارتی نوجوانوں نے لاہور کو دیکھ کر اپنے حیران کن تاثرات کا اظہار کیا ۔موجودہ لاہور کی ویڈیو دیکھنے سے پہلے جب ایک بھارتی نوجوان سے پوچھا گیا کہ لاہور کیسا ہو گا؟تو اس کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے گاؤں جیسا ہو گا لیکن جیسے ہی ڈرون کیمرے سے لی گئی لاہور کی ویڈیو شروع ہو ئی تو بھارتی نوجوان نے حیرت سے پوچھا کیا یہ پاکستان والا لاہور ہے؟جس پر دوسرے بھارتی نوجوان نے کہا کہ اور کیا یہ امریکہ والا لاہور لگ رہا ہے ۔بھارتی نوجوان نے ویڈیو

دیکھتے ہوئے کہا کہ لاہور میں حکومت نے سڑکوں کے حوالے سے بہت کام کیا ہے ۔بھارتی نوجوان لاہور کے اوو ر ہیڈ برج اور انڈر پاسز دیکھ کر حیران ہوتے رہے اور ٹریفک کے روانی سے بہاو نے بھی بھارتیوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔بھارتی نوجوانوں نے لاہور میں میٹرو بس سروس کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ابھی میٹرو ٹرین تو نہیں آئی لیکن میٹرو بس کے لیے الگ سے ٹریک بنا یا گیا ہے ۔ویڈیو میں لاہور کو سر سبز اور شاداب دیکھ کر بھی بھارتی نوجوانوں نے تعریف کی اور اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان میں آلودگی بہت کم ہے ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…