منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان میں امریکی جنرل پر حملہ اور افغان اعلیٰ حکام کی ہلاکتیں، پاکستان کا شدیدردعمل سامنے آگیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے افغانستان کے صوبے قندھار میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ افغانستان کے صوبے قندھار میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور پاکستان کے عوام افغان حکومت اور افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ افغان جمہوری عمل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ امید ہے افغان پارلیمانی انتخابات پر امن ہونگے ۔ترجمان نے کہاکہ افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کیلئے جمہوریت ناگزیر ہے ۔واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی گورنر ٗصوبائی پولیس چیف عبد الرزاق اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک اور دو امریکی زخمی ہو گئے ٗافغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے ٗ افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارورائی میں حملہ آور بھی ماراگیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گورنر کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس میں ہوا جس میں افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر بھی شریک تھے۔فائرنگ سے گورنر قندھار گل آغا شیرزئی، صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق اور افغان خفیہ ایجنسی کا مقامی چیف ہلاک اور دو امریکی زخمی ہوئے۔افغان میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب افغان اور امریکی حکام گورنر ہاؤس سے ہیلی پیڈ کی جانب جا رہے تھے۔مقامی ذرائع کے مطابق حملہ صوبائی گورنر کے ایک باڈی گارڈ نے کیا تاہم اس حوالے سے افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی ٗافغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔نیٹو ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امریکی جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے۔

ترجمان کے مطابق قندھار کمپاؤنڈ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار اور دو امریکی شہری زخمی بھی ہوئے ۔۔امریکی فوج کے کرنل کنوٹ پیٹر کے مطابق واقعہ میں زخمیامریکی فوجیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئیں۔۔دوسری جانب طالبان نے قندھار کے گورنر کمپاؤنڈ میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق طالبان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حملے کا ٹارگٹ امریکی جنرل اسکاٹ ملر تھے۔ادھر افغانستان کے صوبے پروان کے ضلع بگرام میں طالبان کے خود کش حملے میں 2 افغان شہری ہلاک ٗ چیک جمہوریہ سے تعلق رکھنے والے 5 فوجی زخمی ہوگئے۔صوبائی گورنر کی خاتون ترجمان واحدہ شاکرا کے مطابق حملے میں دیگر 3 شہری زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ٗطالبان کے حملے میں چیک جمہوریہ کے زخمی ہونے والے 5 فوجی اہلکاروں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی تاہم چیک جمہوریہ کی فوج کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکار کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…