بھارت نے پی آئی اے کافلائٹ آپریشن معطل کرنے کے لئے بڑا قدم اُٹھالیا، بحران کا شکار ادارے کیلئے بُری خبر

18  اکتوبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی)پاکستان کی جانب سے پرامن ہمسائیگی کی پیشکش کے بعدبھی بھارت کے جارحانہ رویے میں کمی نہ آئی ہے اور انتہائی اقدام کرتے ہو ئے اس نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے لئے بھی خط لکھ دیاگیا ہے۔ بھارتی حکومت پی آئی اے کے سیلزآفسز کونئے قوانین کے تحت اکاؤنٹس کی تجدید کرانے کی اجازت نہیں دے رہی۔پی آئی اے نے نئے قوانین کے

تحت اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے درخواست 2012 میں دی تھی جبکہ پانچ ماہ پہلے نئی دہلی میں پی آئی اے آپریشنز کوبتایاگیا کہ آپ کی درخواست پراکاؤنٹ نہیں کھولاجاسکتا کیونکہ بھارتی وزارتِ داخلہ نے سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی۔اطلاعات کے مطابق بھارت میں پی آئی اے کے دوسیلزدفاترموجود ہیں۔ اگراکاؤنٹ نہ کھولے گئے توپی آئی اے کی بھارت میں سیلزمتاثرہونے کاخدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اس معاملہ پربھارتی ہائی کورٹ کارخ کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…