جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف تحریک انتقام بننے کی کوشش کر رہی ہے،شہبازشریف کی گرفتاری کی اصل وجہ کیا ہے؟بلاول زرداری نے حیرت انگیز الزام عائد کردیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تحریک انتقام بننے کی کوشش کر رہی ہے، نیب کی کارروائیاں سیاسی انتقام ہیں، اپوزیشن لیڈر شہبازشہریف کی ضمنی الیکشن سے قبل گرفتاری سے ظاہر ہو رہا ہے کہ معاملہ احتساب کا نہیں انتقام کا ہے۔ معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت کو پانچ سال برداشت نہیں کریں گے۔

بینظیر بھٹو سانحہ کارساز کے بعد جام شہادت نوش کرنے تک آمریت اور دہشتگردی کو چیلنج کرتی رہیں، پیپلز پارٹی اپنے ان شہدا کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے، جنہوں نے آمریت اور دہشت گردوں کے خلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جان دی۔بلاول بھٹوزرداری نے جمعرات کو کراچی میں سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر شارع فیصل پر قائم یادگار شہدا پر حاضری دی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،سابق اپوزیشن لیڈرسیدخورشید شاہ،پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، صوبائی وزراء سیدناصر حسین ، سعید غنی، بیرسٹرمرتضی وہاب سمیت اور پیپلزپارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ کارساز تاریخ کا سب سے بڑا دہشت گردی کا واقعہ تھا، شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے شہیدوں کو بھی انصاف نہیں ملا، کرائم سین کو دھوکر شواہد مٹادیئے گئے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت، امن اور اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی ، دہشت گردی کے خطرات سے نہیں ڈریں گے، گزشتہ عام انتخابات میں بھی دہشت گردی کے کئی واقعات ہوئے، دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرکے عوام کو آگاہ کیا جانا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اپنے فیصلوں سے عام آدمی کو تکلیف پہنچارہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایاہے ۔

وزیراعظم جس طریقے سے معیشت کو چلا رہے ہیں، عوام انہیں پانچ سال پورے نہیں کرنے دیں گے۔عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے۔ایک سوال پر کہ ابھی تک بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کا گرفتار نہیں کیا جاسکا، بلاول بھٹونے کہاکہ کرائم سین کو دھودیا گیا اور مزید ثبوت ختم کردیئے گئے، لیکن اس کے باوجود قاتلوں کا پکڑنا ناممکن نہیں۔نیب کی کارروائیوں پر بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ اس کے پیچھے تحریک انصاف ہے، جو اب تحریک انتقام بن چکی ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز کی ضمنی الیکشن سے قبل گرفتاری سے ظاہر ہو رہا ہے کہ معاملہ احتساب کا نہیں انتقام کا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی شارع فیصل کارساز آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…