جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ہم خیال سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے انکار کے بعد فاروق ستار بھی خاموش نہ رہے،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی سیاسی تنہائی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،ہم خیال سابق اراکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ فاروق ستار نے کہاہے کہ میں ایم کیو ایم پاکستان کو تباہ ہونے نہیں دوں گا۔فاروق ستارنے پارٹی کی عزت و وقار کی بحالی کے لیے جلد ہی کارکنان کے ساتھ مل کر ایک بڑی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی سیاسی تنہائی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی، ساجد احمد، شیخ صلاح الدین اور جمال احمد نے بھی ان کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ فاروق ستار کی کامران ٹیسوری سے رابطے کی تمام ترکوششیں بھی نا کام ہو گئی ہیں۔فاروق ستار نے اپنی تنہائی کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں تو کسی سے بھی ناراض نہیں ہوں۔ ان کا اصرار تھا کہ یہاں مسئلہ صرف ایم کیو ایم پاکستان کو بچانے کا ہے کیونکہ کچھ لوگوں کی جانب سے جماعت کو غلط ڈگر پر چلایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی کے کسی بھی اجلاس یا مشاورت میں شامل نہیں کیا جا رہا تاہم ایم کیو ایم کے کارکنان ہی انٹرا پارٹی انتخابات میں فیصلہ کریں گے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں؟ ان کا سوال تھا کہ اب کیا ہم اتنے گئے گزرے ہیں کہ مجھے منانے کی بات کی جائے گی۔فاروق ستار نے کہا کہ کیا میں یہ کسی کو کہوں گا کہ آپ میری عزت کریں ؟ میں نے فیصل سبزواری سمیت دیگر لوگوں کو انگلی پکڑ کر چلانا سکھایا ہے اور لوگوں کو بتایا کہ الزام بھی لگا اور اپنا احتساب بھی کرو۔ایم کیو ایم رہنما نے پارٹی کی عزت و وقار کی بحالی کے لیے جلد ہی کارکنان کے ساتھ مل کر ایک بڑی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…