کراچی (آن لائن )نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کریٹیکل ماس (Critical Mass ) سائیکلنگ گروپ کے سائیکلسٹوں کے ہمراہ خود سائیکل چلا کر گورنرہاؤس پہنچے ۔ اس سے قبل گورنرسندھ نے کریٹیکل ماس (Critical Mass ) سائیکلنگ گروپ کے سائیکلسٹوں کا استقبال کیا۔بعد ازاں گورنر سندھ نے فوارہ چوک پر صفائی میں حصہ لیا اور شجر کاری مہم کے
سلسلہ میں پودا بھی لگایا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس کا مقصد خصوصاً نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے،سائیکلنگ ایک کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش کا بھی اہم ذریعہ ہے،سائیکلنگ کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے جبکہ شہر میں سائیکلنگ ٹریکس بنانے کا جائز ہ بھی لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سائیکلسٹوں نے گورنر ہاؤس کا دورہ بھی کیا۔