بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

ہمایوں اختر یا سعد رفیق؟ ضمنی انتخاب میں کون جیتے گا؟ معروف صحافی نے حیرت انگیز پیش گوئی کر دی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) حلقہ این اے 131 میں ہمایوں اختر اور سعد رفیق میں سے کون جیتے گا اس بارے میں معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے حیرت انگیز پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں عام انتخابات کے دوران عمران خان بہت مشکل سے جیتے تھے اور اب خواجہ سعد کا ہمایوں اختر سے مقابلہ ہے،

معروف صحافی نے کہا کہ کرائے گئے ایک سروے میں خواجہ سعد رفیق کے جیتنے کے امکانات 60 فیصد تھے اور تحریک انصاف کے ہمایوں اختر کے صرف چالیس فیصد، لیکن اب تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق سے آگے نکل رہے ہیں۔ معروف صحافی نے کہا کہ تازہ ترین سروے کے مطابق ہمایوں اختر 55 فیصد امکانات کے ساتھ آگے نکل چکے ہیں، خیال کیا جا رہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں خواجہ سعد رفیق کو ہمایوں اختر کے ہاتھوں شکست ہو گی۔ واضح رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی دو خالی نشستوں سمیت ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 14 اکتوبر بروز اتوار منعقد ہونگے۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 ، این اے 131 ، پی پی 64 اور پی پی 65 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔ این اے 124 حمزہ شہباز شریف اور این اے 131 وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نشستیں چھوڑنے پر خالی ہوئی تھیں۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں حکمران جماعت کے نامزد امیدوار غلام محی الدین دیوان کا مقابلہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ہو گا جبکہ این اے 131 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق ، پی ٹی آئی کے امیدوار ہمایوں اختر عبدالرحمان کے مد مقابل ہیں۔

اسی طرح لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 164 میں پی ٹی آئی کے امیدوار محمد یوسف کا مقابلہ (ن) لیگی امیدوار سہیل شوکت بٹ سے ہوگا جبکہ پی پی 165 میں (ن) لیگی امیدوار سیف الملوک اور پی ٹی آئی کے امیدوار منشا سندھو ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے لاہور سمیت ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ مذکورہ حلقوں کے پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں

الیکشن 2018 ء کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی پاک فوج کے جوان پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر موجود ہونگے جبکہ پولیس کی نفری سمیت رینجرز کے دستوں کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کسی ووٹر کو پولنگ سٹیشن کے اندر اسلحہ، لاٹھی، چھری، قینچی اور موبائل فون سمیت کوئی چیز پہنچانے کی اجازات نہیں ہوگی۔ امیدواروں کے انتخابی کیمپ پولنگ سٹیشنوں سے مقررہ فاصلوں پر قائم کئے جا سکیں گے۔ ان پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفہ کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…