بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

فیصل آباد،شوہر نے نئی بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی کو مار ڈالا، انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن ) شوہر نے اپنی نئی بیوی اور دو دیگر ساتھیوں کی مدد سے گلہ دبا کر پہلی بیوی کو قتل کردیا مقتولہ دوبچوں کی ماں تھی ، پولیس نے ملزمان کے خالف مقدمہ درج لیا،آن لائن کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ دالوال کے رہائشی امین کی شادی عرصہ نو دس سال قبل نواحی علاقہ چک نمبر250کے رہائشی عامرشبیر کی ہمشیرہ 31سالہ فروزہ سے ہو ئی تھی

جس نے کچھ عرصہ قبل ایک غیر مذہب کی عورت سے شادی کر لی جس پر فروزہ کی نئی سوکن سے لڑائی ہونا شروع ہو گئی گزشتہ روز امین نے اپنی نئی اہلیہ اور دو دیگر ساتھیوں کی مدد سے دو بچوں کی ماں فروزہ کا گلہ دبا کر قتل کر دیا پولیس نے مقتولہ فروزہ کے بھائی عامر شبیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری ابھی عمل میں نہیں آئی۔علاوہ ازیں امین پارک میں دو شادی شدہ بہنوں کونامعلوم افراد نے نشہ آور جوس پلا کر ہاتھ پاؤں باندھ کرتیز دھار آلے سے قتل کیا پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں بہنیں آہوں سسکیوں سے سپرد خا ک ‘ وحشیانہ قتل پر علاقہ کی فضاء تیسرے دن بھی سوگوار ‘پولیس تاحال اصل قاتلوں کو نہ پکڑ سکی ‘پولیس نے دو بہنوں کے قتل کامقدمہ انکے والد عبدالحمید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا ‘تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی امین پارک گلی نمبر چھ میں رہائش پذیر چھبیس سالہ ثناء حمید زوجہ محمد اکرم اور سگی بہن بیس سالہ صبا ء حمید زوجہ محمد سرور جمعرات کی رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اپنے گھر کی نچلی اور بالائی منزل پر مردہ پائیں گئیں جنہیں نامعلوم افراد نے گھر کے الگ الگ کمروں میں نشہ آور جوس پلا کر بیڈ پر ہاتھ پاؤں باندھ کر گلے پر تیز دھار آلہ سے بیدردی سے قتل کیا ‘ثناء کی نعش گھر کی بالائی منزل پر اور صباء کی نچلی منزل پر کمرے میں خون میں لت پت پڑی تھی ‘دونوں بہنوں کی ایک ہی گھر میں شادی ہوئی تھی پولیس نے شبہ میں کرائے داروں اور قریبی رشتے داوں سے چند مشکوک افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ‘تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے مقتولین کے والد عبدالحمید کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1172جرم 302,34,449ت پ کے تحت درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…