اسلام آباد :سیف سٹی کیمروں کے منصوبے پر ہی ڈاکہ ،ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،مقدمہ درج 

13  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن )ماڈل پولیس کی کاہلی وسستی کے باعث وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے سیف سٹی کیمروں کے لاکھوں روپے مالیت کے ٹرانسفارمر چوری ہونا شروع ہو گئے ۔

تھانہ آبپارہ پولیس میں سیف سٹی آفس ہونے کے باوجود ٹرانسفارمر چوری ہونے کے کئی روز بعد معلوم ہوا متعلقہ تھانہ پولیس کو نہ ہی وقوعہ کا وقت معلوم ہے اور نہ ہی ملزم کی شناخت کا کوئی ثبوت۔  ایس ایچ او آبپارہ خالد اعوان نے کہا کہ اس علاقہ کے کیمرے گزشتہ چند ماہ سے بند تھے انہوں نے متعلقہ ادارے کو اطلاع دی تو انہوں نے علاقہ کے سیف سٹی انچارج عثمان حفیظ سے رابطہ کیا سروے کے بعد انہوں نے بتایا کہ متعلقہ جگہ کے کیمروں کا ٹرانسفارمر ہی غائب ہے بعدازاں تھانہ آبپارہ پولیس نے انہیں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ۔واضع رہے کہ ایسی واردات تھانہ آبپارہ پولیس کی لاپرواہی اور کاہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کم از کم ایک سو کلو کا مکمل ٹرانسفارمر چوری کرنا کسی اکیلے آدمی کا کام نہیں جبکہ یاسمین گارڈن کی سکیورٹی بھی اس معاملے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ آبپار ہ پولیس نے یاسمین گا رڈن کے سکیورٹی کو بھی شامل تفتیش بنایا گیا ہے دوسری جانب ایسی واردات تھانہ آبپارہ پولیس کی لاپرواہی کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کیمرے کئی ماہ سے کا ر آمد نہیں ہیں لیکن گزشتہ دونوں ایس ایچ اوز نے بھی اس معاملے پر کوئی غور نہیں کیا ۔اب معلوم نہیں کہ اسلام آباد کے تمام تھانہ جات میں کتنے کیمروں کے ٹرانسفارمر چوری ہوں گے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…