جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

حکومت کا 50لاکھ گھروں کا منصوبہ قابل عمل بھی ہے یا صرف باتیں کی جارہی ہیں؟ماہرین معیشت نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت کی جانب سے 50لاکھ گھروں کا منصوبہ ماہرین معیشت نے قابل عمل قرار دے دیا ،خزانہ خالی تنخواہوں کیلئے رقوم نہیں سیمنٹ سریا سمیت تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ نے منصوبے کو ہوئی قلعہ بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے50لاکھ مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کااعلان توکردیا، جسے ماہرین نے خیالی پلاؤ قرادے دیا ۔ مایرین کے مطابق ملکی خزانہ اوردستیاب وسائل کودیکھیں تویہ ہوائی قلعے بنانے جیسی بات لگتی ہے۔ماہرین کے مطابق سرکاری اندازوں کے مطابق سالانہ 10 لاکھ گھروں کی تعمیر کی مجموعی لاگت 48 کھرب روپے سے زائد ہے، جو قرض لے کر پوری کی جائے گی، لیکن قرض کون دے گا اور کن شرائط پر دے گا اس بارے میں مکمل خاموشی ہے۔زمینی صورتحال یہ ہے کہ پاکستانی بینکوں کے پاس 50 لاکھ مکان تعمیر کرنے کے لئے سرمایہ نہیں ہے، بینک دوسرے تمام شعبوں اور صنعتوں کو قرض دینا بند کر یں اور صرف اس منصوبے کو قرض دینا شروع کر دیں تو بھی ایک سال میں 13 کھرب روپے سے زائد کا قرض نہیں دے سکتے، گھروں کی تعمیر کے لیے سیمنٹ، سریا، اینٹیں اور دوسرا تعمیراتی سامان بھی چاہیے، سال میں دس لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے کم سے کم بھی دو کروڑ ٹن سیمنٹ درکار ہے۔ پاکستان کی سیمنٹ انڈسٹری مجموعی طور پر معمول کی ضروریات پوری کرنے اور برآمدات مکمل بند کر کے بھی سال میں صرف 82 لاکھ ٹن سیمنٹ ہی فراہم کر سکتی ہے، اس سے زیادی پیداواری گنجائش نہیں، یہی صورتحال اینٹوں، سریے اور دوسرے تعمیراتی سامان کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…