حکومت کا یکساں نظام تعلیم کی طرف پہلا قدم، مدارس کو جدید سکولنگ سسٹم کی طرف لانے کی تیاریاں،بڑا منصوبہ بنالیا،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

13  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت کا یکساں نظام تعلیم کی طرف پہلا قدم، سکولوں میں اے اور او لیول ختم کرنے اور مدارس کو جدید سکولنگ سسٹم کی طرف لانے پر غور شروع کردیا گیا۔مدارس میں انگریزی، ریاضی، سائنس کے مضامین لازمی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے چھوٹے بڑے سکولوں میں نصاب کے فرق کو دور کرنے کے لئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ یکساں تعلیمی نصاب کے لئے اے اور او لیول ختم کرکے تمام سکولوں کی سرٹیفکیشن یکساں کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجویز کی جزوی طور پر مخالفت سامنے آئی ہے لیکن زیادہ تر رائے یہی پائی جارہی ہے کہ او اور اے لیول کو ختم کردیا جائے، مدارس کے نظام تعلیم کو بھی جدید سکولنگ کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مدارس کے اپنے نظام تعلیم کو چھیڑے بغیر اس کے نصاب میں چار مضامین شامل کیے جائیں گے۔ انگریزی، ریاضی، سائنس کے مضامین لازمی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اگرچہ بیشتر مدارس کے نصاب تعلیم میں یہ چاروں مضامین گزشتہ دور حکومت میں شامل کیے گئے تھے لیکن ان مضامین کو بہت سارے مدارس نہیں پڑھا رہے تھے تاہم اب کوشش کی جارہی ہے کہ ان نصاب کو لازمی مضامین کے طور پر مدارس کے نصاب میں شامل کیا جائے۔مدارس اور تمام سکولوں میں چار مضامین یکساں پڑھائے جائیں گے۔اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم کے تھنک ٹینکس کی ایک میٹنگ مدارس کے بورڈز کے ساتھ ہوچکی ہے تاہم دوسری میٹنگ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ وزیر تعلیم آئندہ چند روز میں مدارس کے پانچوں وفاق کے قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…