لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 124 سے امیدوار غلام محی الدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ غلام محی الدین دیوان نے کارنر میٹنگ کے دوران اپنے چار گن مینوں کے ساتھ اسلحہ لہرایا ۔پولیس نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔
مقدمہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیاگیا۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کی لاہور سے خالی کردہ نشست این اے131پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ اسکیم جاری کر دی گئی ۔ این اے 131میں عام انتخابات کی نسبت 11957ووٹرز کا اضافہ ہوگیا ۔عام انتخابات میں این اے کے کل ووٹرز کی تعداد 3لاکھ53لاکھ720تھی ۔ضمنی الیکشن میں 11957ووٹرز کے اضافے کے ساتھ این اے 131کے کل ووٹرز کی تعداد3لاکھ65ہزار 677ہوگئی ہے ۔این اے 131میں خواتین ووٹرز کی تعداد میں 6681جبکہ مرد وٹرز کی تعداد میں 5276ووٹرز کااضافہ ہوا۔این اے131کے ضمنی انتخابات میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1لاکھ66ہزار551جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد1لاکھ99ہزار126ہوگئی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے این اے 124 سے امیدوار غلام محی الدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ غلام محی الدین دیوان نے کارنر میٹنگ کے دوران اپنے چار گن مینوں کے ساتھ اسلحہ لہرایا ۔پولیس نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔مقدمہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیاگیا۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کی لاہور سے خالی کردہ نشست این اے131پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ اسکیم جاری کر دی گئی ۔