اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیاستدانوں کیلئے ایک نیا امتحان تیار ہے۔ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری، شیخ رشید اور وزیر پیٹرولیم غلام سرور کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ جواب جمع نہ کرانے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔وزیرریلوے شیخ رشید حلقے کے امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے رہے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اوروفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرورخان بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔
الیکشن کمیشن نے تینوں وزرا کوشوکاز نوٹسزجاری کردیے۔ 48گھنٹوں کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ پی پی 27 سے پی ٹی آئی امیدوار شاہ نواز راجہ کو بھی شوکاز نوٹس جاری ہوگیا۔ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کے لیے الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افسرتعینات کردیئے ہیں۔ جوکسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کے مجاز ہیں۔انتخابی ضابطہ اخلاق صدر، وزیراعظم، سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلیوں، گورنرز اور بلدیاتی نمائندوں پر بھی لاگو ہوگا۔