منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کراچی الیکٹرک پاور کمپنی کے کتنے فیصد شیئر کس ملک کو دیے جا رہے ہیں؟ وزیراعظم عمران خان نے اجازت دیدی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)کراچی الیکٹرک پاور کمپنی کے کتنے فیصد شیئر کس ملک کو دیے جا رہے ہیں؟ وزیراعظم عمران خان نے اجازت دیدی وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل حکومت نے کراچی الیکٹرک کے 66.4 فیصد شیئر ز خریدنے کیلئے شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی(ایس ای پی) کو باضابطہ اجازت دیدی۔ وزیراعظم دورہ بیجنگ میں 3نومبر کو باقاعدہ چینی حکومت کو آگاہ کر دینگے۔

ایس ای پی یہ شیئرز میسرز ابراج سے 1.77بلین ڈالر میں خریدیگی۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین سے قبل وزارت خزانہ کی درخواست پر حکومت پاکستان نے کراچی الیکٹرک پاور کے66.40فیصد خریدنے کیلئے شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی(ایس ای پی) کو اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے یہ ٹاسک نیشنل سیکیورٹی سرٹیفکیٹ کی منظوری کیلئے وزیراعظم کے مشیرکامرس ٹیکسٹائل انڈسٹری عبد الرزاق داؤ،سیکرٹری پاور،سیکرٹری پٹرولیم،چیئرمین ایف بھی آر اور آڈیٹرجنرل پاکستان کے سپرد کیا ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ 25اکتوبر 2018سے قبل اس ٹاسک کو مکمل کر کے اپنے تحفظات اور ہدایات ارسال کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں شنگھائی الیکٹرک پاور کے وفد نے صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کی اور حکومت پاکستان کو اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع کا کنہا ہے کہ کے ای ایس سے کے تمام شیئرز ہولڈز 28اکتوبر2018کو اس معاملے پر ایس ای پی کے وفد کے ساتھ بیٹھک کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…