کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائیوں کے بعد اب کراچی میں بھی ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے، موٹر سائیکل چلانے والوں کو لائسنس بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا گیا، کراچی کے پولیس چیف امیر شیخ نے بتایا کہ اب چالان نہیں
کیا جائے گا بلکہ سیدھا جیل بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی عمر لائسنس بنوانے کی نہیں ہوئی مگر وہ اس کے باوجود گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلا رہے ہیں ان کی گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی، انہوں نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں اور ون وے اور لائسنس سے متعلق تمام قانون کی پابندی کریں۔