ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

چین نے پاکستان کو خطرناک ترین ہتھیار سے لیس کر دیا بھارت میں کھلبلی مچ گئی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018 |

بیجنگ(آئی این پی)چین نے پاکستان کو دیئے جانے والے ڈرونز بارے بھارتی پروپیگنڈا یکسر مسترد کر دیا، چینی ساختہ ڈرونز پاکستان کی سیکیورٹی میں بہترہی لانے میں مدد دیں گے، ڈرونز کو دہشت گردی، امن برقرار رکھنے، سرحدی گشت آپریشن کے لئے استعمال کیا جائے گا،بھارتی میڈیا نے چین کی پاکستان کو ڈرون فراہمی کو بھارت روس مابین معاہدے سے منسلک کیا ہے،

ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان مابین مسلح ڈرونز کی خریداری کی دوڑ شروع ہو جائے گی، بھارتی فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی ڈرون بھارتی دفاعی نظام کے لئے تر نوالہ ثابت ہوں گے۔معروف چینی روزنامہ گلوبل ٹائمز نے اپنے مضمون میں واضح کیا ہے کہ چین پاکستان کو ڈرونز فراہمی کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا کو یکسرمسترد کرتا ہے۔ ڈرونز کی فراہمی پاکستان کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے ہے۔ ڈرونز کو دہشت گردی، امن برقرار رکھنے، سرحدی گشت آپریشن کے لئے استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ۰ ہفتے پاکستان ائیر فورس شیر دل ایرو بیٓٹک نے اپنے فیس بک اکائونٹ پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور ایوی ایشن انڈسٹری آف چائنا چھینگڈو ائیر کرافٹ مشترکہ طور پر 48ونگ لونگ iiڈرونز تیار کریں گے۔ بھارتی میڈیا نے چین کی پاکستان کو ڈرون فرہمی کو بھارت روس مابین معاہدے سے منسلک کرتے ہوئے ہرزہ رسائی کی ہے کہ خطے میں مسلح ڈرونز کی خریداری کی دوڑ شروع ہو جائیگی۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق چینی ساختہ یہ ڈرونز یو ایسMQ-9ڈرونز کے ہم پلہ ہیں۔ جب کہ بھارتی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی ساختہ ڈرونز بھارتی دفاعی نظام کے لئے تر نوالہ ثابت ہوں گے۔چین کافی عرصہ سے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے پاکستان کو اسلحہ سپلائی سے باز رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دوسری جانب امریکہ نے پاکستان کی 300ملین ڈالر فوجی امداد بھی بند کر دی ہے۔ بھارت2013سے 2017تک سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والا ملک رہا ہے۔ یاد رہئے کہ بھارت نے مئی میں امریکن ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ کیا جب کہ حال ہی میں ایس400روسی فضائی دفاعی میزائل سسٹم کا معاہدہ بھی کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…