لاہور (آن لائن) ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں درآمدی ایل این جی صفر اعشاریہ 36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی ہو گئی، اوگرا نے اکتوبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت فروخت میں صفر اعشاریہ 34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 12 اعشاریہ 54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو
مقرر کی گئی ہے جو ستمبر میں 12.20 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت فروخت 12.56 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ بجلی صارفین کو مہنگی بجلی کی شکل میں ادا کرنا پڑے گا۔