جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیو اسلام باد انٹرنیشنل ایئر پورٹ افتتاح کے 6ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، 12گھنٹے میں عمارت کے 3مختلف حصے گرگئے، تعمیراتی کمپنیاں چکرا کر رہ گئیں،تشویشناک صورتحال

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

راولپنڈی(آن لائن)سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر نگرانی 45ہزار کنال رقبے پر تقریبا32ارب روپے کی خطیر لاگت سے بننے والا نیو اسلام باد انٹرنیشنل ایئر پورٹ افتتاح کے 6ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا 12گھنٹے میں عمارت کے 3مختلف حصے گرنے سے سول ایوی ایشن انتظامیہ اور تعمیراتی کمپنیاں چکرا کر رہ گئیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی مبینہ نااہلی کی پردہ پوشی کے لئے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر 12گھنٹے میں ہونے والے 3واقعات کا ملبہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورس پر ڈال دیا

جبکہ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن حسن بیگ نے 4رکنی کمیٹی بنا کر تحقیقات کا حکم دے دیا ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرسول ایوی ایشن کی سربراہی میں ڈائریکٹر پروجیکٹ صادق الرحمان ، باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پشاور کے ایئر پورٹ منیجر عمید الرحمان اور ڈائریکٹر سول ایوی ایشن پشاور کمال خان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو22اکتوبر کو ڈی جی سول ایوی ایشن کو مکمل رپورٹ پیش کرے گی اس ضمن میں سول ایوی ایشن حکام نے تمام واقعات کی فوٹیج میڈیا پر نشر ہونے پر ایئر پورٹ سکیورٹی فورس پر ڈالتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ جہاں سے فوٹیج اور تصویریں بنائی گئیں وہاں کیمرے والے موبائل پر پابندی ہے کیمرے والے موبائل حساس حصوں تک پہنچنے کی غلطی اے ایس ایف اہلکاروں کی ہے اورمیڈیا کو تصویریں، ویڈیو بھیجنے والے اے ایس ایف اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی ہو گی ذرائع کاکہنا ہے کہ سول ایسی ایشن حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ واقعات کی فوٹیج میڈیا کو دینے کا مقصد ایوی ایشن حکام کوبدنام کرنا تھا اس حوالے سے ایوی ایشن نے ایئر پورٹ پر تعینات خفیہ اداروں کے اہلکاروں سے بھی رپورٹ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ادھراے ایس ایف نے ایوی ایشن حکام کو سی سی ٹی وی فوٹیج تک رسائی دینے سے انکار کر دیا جبکہ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ا یئر پورٹ سکیورٹی فورس پیٹی بھائیوں کو بچانے کیا لیے فوٹیج تک رسائی نہیں دے رہی یاد رہے کہ گزشتہ12گھنٹے کے دوران اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر رونما ہونے والے تینوں واقعات میں مجموعی طور پر 6افراد زخمی ہوئے تھے

منگل کی صبح مسافروں کو طیارے تک پہچانے والی ٹنل ٹیوب نمبر5 ٹوٹ گئی جس سے ٹنل آپریٹر محمد مدثر زخمی ہو گیا اسی شام بین الاقامی لاؤنج میں بیگیج ہینڈلنگ کے آفس جیری دناتا کے چھت کی سیلنگ ٹوٹ گئی جس سے انیس اوراطہر سمیت4افراد زخمی ہو ئے اور 2کمپیوٹر ناکارہ ہو گئے جبکہ اگلے روز لیول2 کے بالمقابل بے(bay) نمبر 20 آمد کا دروازہ ٹوٹ گیا جس سے ڈیوٹی پر موجود سول ایوی ایشن کا اہلکار کاشف زخمی ہوگیا دنیا کے دوسرے اور ایشیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے لئے سول ایوی ایشن حکام کا دعویٰ تھا کہ یہ ایئر پورٹ تمام بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے مزین ہو گا اورخود کار سسٹم کے تحت سینکڑوں مسافروں کے دستاویزات اور سامان کی کلیئرنس سمیت 15ٹنل بنائے گئے ہیں جہاں بیک وقت کئی پروازیں لینڈ اور ٹیک آف کر سکیں گی جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سہولیات کے علاوہ جہازوں کی مرمت کے لئے ہینگرز بنائے جائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…