پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ، زبردست اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد حیرت انگیز ریکوری کرلی گئی

10  اکتوبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوزبردست اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس287.25پوائنٹس کی ریکوری سے38792.09پوائنٹس پر بند ہواجب کہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں7ارب 15کروڑ77لاکھ روپے کا اضافہ ہواتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت2کروڑ57لاکھ94ہزار شیئرز کم رہا ۔

گزشتہ روز کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی حصص فروخت کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے می مندی چھاگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 38ہزار پوائنٹس کی سطح سے گرتے ہوئے600سے بھی زائد پوائنٹس کی کمی سے37894پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں شیئرز کی قیمتوں میں کمی سے پرکشش سطح پر آنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کار گروپ سرگرم ہوگئے اور انہوں نے مخصوص کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگیا ،تیزی کے باعث انڈیکس ایک موقع پر 38830پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ حد بحال نہ رہ سکا لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب رہی اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 287.25پوائنٹس کے اضافے38792.09پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 200.93پوائنٹس کے اضافے سے19005.23پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 420.80پوائنٹس کے اضافے سے66066.48پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 85.40پوائنٹس کے اضافے سے28384.74پوائنٹس پر بند ہوا گزشتہ روز مجموعی طور پر384کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں سے181کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،181کمپنیوں میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کی شرح مساوی ہونے کے باوجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں7ارب 15کروڑ77لاکھ روپے کا اضافہ ہوا

جس سے سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 79کھرب33ارب6کروڑ21لاکھ روپے ہوگیا ۔کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بدھ کو 19کروڑ93لاکھ22ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو منگل کے مقابلے میں2کروڑ57لاکھ94ہزار شیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے سب سے زیادہ اضافہ آرک روما پاک کے حصص میں ہوا جس کی قیمت21.85روپے کے اضافے کے ساتھ488.10روپے ہوگئی جب کہ مری پٹرولیم کے حصص18.61روپے کے اضافے سے بڑ ھ کر1426.20روپے ہو گئی.

سب سے زیادہ کمی آئی لینڈ ٹیکسٹائیل اور باٹا پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت بالترتیب 1835روپے اور1662.50روپے ہوگئی ۔جن کمپنیوں کے شیئرز کا نمایاں کاروبار ہوا ان میں ٹی آر جی پاکستان 2کروڑ16لاکھ50ہزار شیئرز کی لین دین کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ یونٹی فوڈز،ورلڈ کال ٹیلی کام ،فوجی فوڈز،پی آئی اے سی ،لوٹی کیمکل ،اینگرو پولیمر ،بینک آف پنجاب ،کے الیکٹرک اور پاک الیکٹران کے حصص کا بھی نمایاں کاروبار ہوا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ملکی معاشی صورتحال روپے کی بے قدری اور آئی ایم ایف کے معاملے کو دیکھتے ہوئے آئندہ دنوں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…