جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی کے استعفے کی وجہ کیا بنی؟وہ حکومت کے کس فیصلے کی شدید مخالفت کررہے تھے؟حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے استعفی ممکنہ طور پر آئی جی پنجاب طاہر خان کے تبادلے کے باعث دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر درانی نے منگل کی دوپہر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور انہوں نے اپنے استعفے میں صحت کی وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ناصر درانی نے آئی جی پنجاب کے تبادلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ

سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کو پنجاب پولیس میں اصلاحات کا خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے ناصر درانی کو پولیس میں عدم مداخلت کی یقین بھی دہانی کرائی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آئی جی پنجاب طاہر خان کو حکومت کی جانب سے دی گئی ذمہ داری پوری نہ کرنے پر ہٹایا گیا لیکن الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کے فیصلے کو چند گھنٹوں بعد ہی کالعدم قرار دیدیا تھا۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئی جی پنجاب طاہر خان کو صوبائی وزیر محمود الرشید کا حکم نہ ماننے کی سزا دی گئی۔دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس میں اصلاحات لانے کے وعدے پر ہم نے الیکشن لڑا ، ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کو انصاف دلوانا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور آئی جی پنجاب کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی اس لئے انہیں تبدیل کر دیا گیا ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیز پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو ہم آئی جی کو رکھنے کے پابند نہیں ہیں ۔ حکومت اپنی بیورو کریسی کی ذمہ دار ہے ۔ آئی جی کو ذاتی مفاد پر نہیں ہٹا رہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس میں اصلاحات لانے کے وعدے پر ہم نے الیکشن لڑا ، ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کو انصاف دلوانا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور آئی جی پنجاب کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی اس لئے انہیں تبدیل کر دیا گیا ۔(م د)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…