اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے بدھ کو ملاقات کی ہے جس دوران وزیر اعظم فاروق حیدر نے عمران خان کو کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی جارحیت کے حوالے سے آگاہ کیا ‘ آزادکشمیرکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ‘ اس موقع پر وزیر اعظم عمرا ن خان نے وزیر اعظم فاروق حیدر کو یقین دلایا کہ ماضی کی طرح تحریک انصاف کی موجودہ
حکومت بھی ہر سیاسی و سفارتی محاذ پر آزاد کشمیر کی ہر طرح کی حمایت جاری رکھے گی ۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان سے آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت کی سخت مذمت کی اور وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیرکی تعمیروترقی،عوام کامعیارزندگی بلندکرنے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے عمران خان کو قابض افواج کی جانب سے حریت رہنمائوں کی گرفتاریوں‘ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حید ر نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبے بلند ہیں، حکومت پاکستان کے مسئلہ کشمیر پربھرپورموقف سے کشمیریوں کوحوصلہ ملا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمرا ن خان نے وزیر اعظم فاروق حیدر کو یقین دلایا کہ ماضی کی طرح تحریک انصاف کی موجودہ حکومت بھی ہر سیاسی و سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی ہر طرح کی حمایت جاری رکھے گی۔