اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے15ہزار اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا کیونکہ۔۔!

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے پورے صوبے میں قائم ’’ناقابل فعال‘‘ 15ہزار سرکاری سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ صوبے میں مجموعی انرولمنٹ کا 80فیصد بوجھ برداشت کرنے والے 5ہزار سرکاری سکولوں کو آنے والے دو ماہ میں تمام سہولیات سے آراستہ کر کے انہیں ماڈل سکول کے طور پر پیش کرنے کا پلان بھی تیا ر کیا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ کے نصاب میں اس بار تبدیلی کر کے اسے عصر حاضرا ور ملکی تقاضوں کے مطابق تیا ر کیا جارہا ہے ۔ جمہوریت کیخلاف شامل مواد سے متعلق انہیں نکالنے کیلئے کیمبرج جبکہ تعلیمی بورڈز محکمے کے حوالے کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ رہے ہیں ۔ نجی اسکولوں کی شکایات کے خلاف وہ خودجلد بااثرنجی تعلیمی اداروں کادورہ شروع کررہے ہیں۔وزیرتعلیم نے بتایاکہ سندھ میں سرکاری اسکولوں کی حالت زاراورتعلیم کے گرتے ہوئے معیارکوسنبھالنے کے لیے ایک ’’ایکشن پلان‘‘تیارکیاگیاہے ۔جبکہ اس موقعے پر بتانا تھا کہ حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے صوبے میں ناقابل فعال 15ہزار سرکاری سکولوں کو بند کیا جائے گا اور 80فیصد بوجھ برداشت کرنیوالے 5ہزار سکولوں کو آئندہ دو ماہ کے اندر دوبار تیار کر کے انہیں ماڈل سکول کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ ان سکولوں میں پینے کا صاف پانی ، بجلی ، چاردیواری اور بیت الخلاسمیت دیگر سہولیات شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…