ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے بیرون ملک فرارہونیوالے شخص کو نجی ائیر لائن کے جہاز سے گرفتار کر لیا، یہ شخص کون ہے اور کیا کام کرکے ملک سے بھاگ رہا تھا ، جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم کو نجی ایر لائن کے جہاز میں سے گرفتار کر لیا،۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم کو نجی ایر لائن کے جہاز میں سے گرفتار کر لیا ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم طارق محمود نے دو روز قبل کلر سیداں میں اپنی بیوی اور بیٹی کو پستول سے فائرنگ کر کے قتل جبکہ دو دیگر بیٹیوں کو زخمی کر دیا تھا جس کے خلاف تھانہ

کلر سیداں میں 6 اکتوبر کو ایف آئی آر درج کی گئی تھیایف آئی آر کے مطابق ملزم گھریلو تنازعہ پر بیوی رخسانہ، بیٹیاں ام کلثوم، نجمہ طارق، دور شہوار، اور یاسمین گل پر فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوا تھا فائرنگ کے بعد زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملزم کی 45 سالہ بیوی رخسانہ اور 20 سالہ بیٹی ام کلثوم جان کی بازی ہار گئیں ،  ملزم طارق محمود کو طیارے سے آف لوڈ کیا جو نجی ایئر لائن سے قطر جا رہا تھا ایف آئی اے نے ملزم کو کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…