جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’صاف اور سرسبز پاکستان‘‘مہم کا آغاز پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشن کے مالکان نے اگر یہ کام نہ کیا توپھر۔۔ عمران خان نے ایسا حکم جاری کر دیا جو آج تک کوئی وزیراعظم نہ کر سکا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں رضا کار نوجوانوں کی شرکت یقینی بنائی جائے گی، اگلے ہفتے سے پورے ملک میں مہم کا آغاز کر رہے ہیں، پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشن کو ٹوائلٹس صاف رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ٹوائلٹس صاف نہ رکھنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا، 5برسوں میں ملک میں 10ارب درخت لگائے جائیں گے،

درخت آلودگی کو جذب کر کے ماحول کو صاف بناتے ہیں، میڈیا اور متعلقہ شعبوں سے درخواست ہے کہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔پیر کو وزیراعظم عمران خان نے صاف اور سرسبز پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت گندگی کے مسائل کو ہم نے خاتمہ کرنا ہے، پاکستان کو ہم مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر اٹھانا چاہتے ہیں، اس ریاست کے اندر انسانیت تھی، ہم حدیث سنتے رہتے ہیں کہ صفائی نصف ایمان ہے، آج ہم دنیا میں جو کر رہے ہیں اس کے اثرات 50سال بعد مرتب ہوں گے، ہم یورپ جاتے ہیں ہمیں ہر طرف صفائی نظر آتی ہے، ہندوستان صفائی کے معاملات میں اقدامات کر رہا ہے، باہر کے ممالک میں صفائی ہے لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ہم نے گندگی میں رہنا ہے، اسلام آباد دوسرے شہروں کی نسبت زیادہ صاف ہے، میں بیس سال پہلے اسلام آباد میں آیا تھا، اسلام آباد میں صاف پانی کے چشمے آتے تھے، لاہور کسی دور میں ایک صاف شہر تھا، لاہور کی دھند دنیا خطرناک دھند میں آتی ہے، اسلا م آباد کی کچی آبادیاں سب سے زیادہ گندی ہیں، اس صفائی مہم میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے، 40ہزار بچے صرف گندگی کی وجہ سے مر رہے ہیں، سنگاپور کا دریا ایسا صاف کیا گیا اب اس میں مچھلیاں نظر آتی ہیں، دبئی میں بھی پانی کی کمی واقع ہے، دبئی بھی پانی کے حصول پر اقدامات کر رہا ہے، ہمیں اپنی ذہنیت بدلنی پڑے گی،

نیا پاکستان تب بنے گا جب سوچ بدلے گی، تبدیلی پہلے انسان کے ذہن میں آتی ہے ہمیں بچوں کی سلیبس میں صفائی اور ماحولیات پر درس دینا ہے، اس مقصد کیلئے ہمیں بچوں کو تیار کرنا ہے، یہ ایک آگاہی مہم ہو گی،ہم کوڑا کرکٹ سے پہلے بڑے پیمانے پر بجلی بنا سکتے ہیں، اس طرح ہمارے بجلی کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، صفائی مہم کے حوالے سے تحصیلوں میں مقابلہ کرایا جائے گا،

جو تحصیل صفائی میں آگے ہو گی انہیں انعام سے نوازا جائے گا، ہم اگلے ہفتے سے اس حوالے سے پورے ملک میں مہم چلائیں گے، اس تحریک میں پوراملک شرکت کرے گا، انسان کی فطرت ہے کہ وہ صفائی میں رہنا چاہتا ہے، لوگ جب صفائی دیکھیں گے تو وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، گورنمنٹ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، گرین اینڈ کلین پاکستان میں ہم رضاکار بنائیں گے،

2023میں ہم ملک میں ٹائلٹس کی کمی کو دور کریں گے، پاکستان میں ٹائلٹس کی کمی ہے، تمام سی این جیز اور پٹرول پمپس کو ہدایات کیں ہیں کہ اپنے ٹائلٹس کو صاف رکھیں،گرین اور کلین پاکستان کیلئے سکائوٹس بنا رہے ہیں، ہم نے کلین اور گرین پاکستان مہم میں 10ارب درختوں کی مہم شروع کی ہے، درخت شہروں میں بھی لگائے جائیں گے، میں میڈیا شوبز اور تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مہم پر بڑھ چڑھ کر کام کریں، پنجاب کے بڑے جنگلات ختم کر دیئے گئے، ہمارے دریا آلودہ ہو گئے، ہمیں اپنے دریائوں کو صاف کرنا ہے، یہ سب ہمارے مستقبل کیلئے ہے، آگے پاکستان میں بچے گندا پانی پینے سے مر رہے ہیں۔(اح)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…