اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے شدید تنقید کی زد میں ہے ۔عثمان بزداربھی کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا پائے ہیں ،گورنر ہاؤس کھولنے کے علاوہ تجاوزات کیخلاف آپریشن بھی خوش آئند ہے ۔لیکن وزیراعلیٰ کی کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آسکی۔کچھ کہو تو کہا جاتا ہے کہ 100دن کا انتظار کرو۔نجی ٹی وی 92کے پروگرام میں میزبان کے سوال پر سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی نے کہا کہ
میں بھی اب حکومت کا دفاع کرتے کرتے تھک گیا ہوں،اب تو خدا کے واسطے کنٹینرز سے اترو۔نیب میرے انڈر ہوتی تو 50لوگ اندر ہوتے۔۔۔۔عمران خان کو یہ بات نہیں کرنی چاہئے تھی ۔وزیر اعظم کو اپنی ٹیون تبدیل کرنا پڑیگی،کیا سعودی ان حالات میں سرمایہ کاری کرینگے؟کیا چینی آپکو کیش دے رہے ہیں۔۔نہیں دے رہے ،تو آپ آئی ایم ایف سے کتنی رقم لیں گے؟آئی ایم ایف والے اتنی سخت شرائط رکھیں گے کہ آپ بولنے لگ جائیں گے۔