جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

(ن) لیگ کاشہبازشر یف کی گر فتاری ‘ مبینہ انتقامی کاروائیوں کے خلاف سخت حکمت عملی اختیار کر نے کا فیصلہ،کیا ، کیاجائیگا؟ منصوبہ سامنے آگیا،نوازشریف شدید مشتعل

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف سے حمزہ شہبازشر یف اور سلمان شہبازشر یف کی ملاقات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشر یف کی گر فتاری اور حکومت کے مبینہ انتقامی کاروائیوں کے خلافجما عت نے سخت حکمت عملی اختیار کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ‘اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلا جائیگا ‘پار لیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سمیت مختلف شہروں میں بڑے احتجاجی مظاہروں پر بھی غور

جبکہ آئندہ کی سیاسی اور پارٹی حکمت عملی طے کر نے کیلئے (ن) لیگ کے قائد نوازشریف سنے سنٹر ل ایگز یکٹوکمیٹی کا اجلاس آج (سوموار ) کو لاہور میں طلب کر لیا ‘ضمنی انتخابات کی مہم کو تیز کر نے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائیگی ۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روز رائے ونڈ جاتی امراء میں (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے ملاقات کی جبکہ مریم نوازاور دیگر بھی اس موقعہ پر موجود تھے ملاقات کے دوران شہبا زشر یف کی گر فتاری کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال اور ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے معاملے کے علاوہ ضمنی انتخابات اور حکومتی پالیسوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی جسکے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی مبینہ انتقامی کاروائیوں کا بھر پورمقابلہ کر نے اور ان کو قوم کے سامنے بے نقاب کر نے کیلئے سخت حکمت عملی اختیار کی جائیگی جس کے لیے قومی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں اور سینٹ میں بھی بھر پور احتجاج کیا جائیگا جبکہ اسکے ساتھ ضمنی انتخابات کے حلقوں میں (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف اور انکی اصاحبزادی مر یم نواز کی کارکنوں سے ملاقات بھی یقینی بنائی جائیں گی اور پارٹی تنظیموں کو اضلاع کی سطح پر

حکومتی پالیسوں کے خلاف احتجاج پر بھی غور کیا جارہا ہے اور ان تمام معاملات پر حکمت عملی طے کر نے کیلئے محمد نوازشریف کی زیر صدات پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا جلاس (آج) پیر کو صبح گیار ہ بجے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شرکت کریں گے جبکہ رائے ونڈ میں

میاں نوازشر یف نے حمزہ شہبا زشر یف اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک وقوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائیگی پنجاب سمیت پورے ملک کے عوام شہبا زشر یف کی گر فتاری کو انتقامی کاروائی قرار دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتقامی کاروائیوں کے خلاف اپنا آئینی قانونی اور جمہوری حق استعمال کر یں گے ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…