جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

کارکردگی اچھی کیوں نہیں رہی؟ وزیر اعظم عمران خان نے 100دنوں میں کار کردگی نہ دکھانے والے اہم صوبائی وزراء کوتبدیل کر نے کا اعلان کر دیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے 100دنوں میں کار کردگی نہ دکھانے والے صوبائی وزراء کا تبدیل کر نے کا اعلان کر دیا ۔ اتوارکے روز لاہور میں پر یس کانفر نس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پنجاب کابینہ کے وزراء کی کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں اور سو دنوں کے بعد ہم ناقص کار کردگی دکھانیوالے صوبائی وزراء کو فارغ کر یں گے اور کار کردگی دیکھنے کے بعد ہی

مزید لوگوں کو کابینہ میں شامل کر نے کے بارے میں فیصلہ کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان ملک میں مزید مہنگائی اور آئی ایم ایف کے پاس جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چےئر مین نیب کی سپیڈ بہت سست ہے (ن) لیگ شکر کرے نیب میرے نیچے نہیں ورنہ 50 مر غوں کو اب تک جیلوں میں ڈال چکا ہوتا ‘چوروں کی گرفتاریوں کے بارے میں آنیوالے دنوں میں قوم کو مزید خوشخبر یاں ملے گی ‘شہبا زشر یف کے حق میں بولنے والے ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ اگلی باری انکی ہے ‘چوری نوازشر یف نے کی ہے جواب بھی انکو دینا ہے‘شہبا زشر یف منڈیلا بن کر احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور ایسے لگا جیسے کوئی قیامت آگئی ہے ‘ملک میں کر پشن کی یونین ہے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں مک مکاؤ ہیں اور انتخابات بھی دونوں بھائی ملکر لڑ رہے ہیں ‘بلاول بھٹو جمہوریت تب کمزور ہوتی ہے جب ملک میں کر پشن ہوتی ہے جب بھی کسی کرپٹ پر ہاتھ ڈالا جائے تو کر پٹ لوگوں کی یونین اکھٹی ہو جاتی ہے شر یف خاندان کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی نہیں کر رہے کیونکہ نوازشر یف اور شہبازشر یف کے خلاف کیس کئی ماہ سے پہلے سے چل رہے ہیں مجھے تو عام انتخابات سے پہلے نیب کے چےئر مین کے اس بیان سے حیر ت ہوئی جس میں وہ کہتے رہے کہ عام انتخابات کے بعد شہبا زشر یف کے خلاف

مزید کیس بنائیں گے ‘اگر اپوزیشن نے دھر نہ دینا ہے تو دیں لیں میں انکو کنٹینر دینے کیلئے تیار ہوں جس نے پار لیمنٹ میں احتجاج کرنا ہے وہ کر لیں ‘ملک میں کوئی جمہوریت خطر ہ میں نہیں جب بھی احتساب کی بات کی جائے یہ کہتے ہیں جمہوریت خطرہ میں آجاتی ہے ‘عثمان بزدار ہی تبدیلی کانام ہے اور پنجاب میں جب تک تحر یک انصاف کی حکومت ہے عثمان بزدار ہی وزیر اعلی پنجاب ہی ہوں گے ‘شہبا زشر یف نے اپنے دور

حکومت میں صرف انٹر ٹینمنٹ پر35کروڑ روپے خر چ کیے ہیں ۔ وہ اتوار کے روز لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر کے ہمراہ بطور وزیر اعظم اپنی پہلی پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے، عمران خان نے کہا کہ نیب مکمل طور پر آزاد ہے اور چےئر مین نیب کو ہم سے جو بھی مدد چاہے گی ہم انکو فراہم کریں گے اور نیب والے مجھے ہیلی کاپٹر کیس میں بلاتے ہیں تو میں اور میری پارٹی کے دیگر لوگ بھی نیب کے

بلانے پر جاتے ہیں مگر (ن) لیگ والوں کو جب بھی بلاتے ہیں و ہ شور مچاناشروع کردیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایف بی آر سمیت دیگر اداروں میں اصلاحات لا رہے ہیں100دنوں میں عوام کو ملک بھر میں تبدیلی نظر آئیں گی ہم ملک کی چلنے والی گاڑی کا رخ تبدیل کر رہے ہیں اور قوم کوتمام حقائق بتائیں گے آج پاکستان کے جوحالات ہیں یہ ماضی کی حکومتوں کی نااہلی ہے ملکی قرضہ 6ہزارارب قرضہ 60سالوں میں

مگر(ن) لیگ کے صرف5سالوں میں قر ضہ 28ہزارارب تک پہنچا جسکی ذمہ دار (ن) لیگ کی حکومت ہے بیرون ملک کا قر ضہ 60ارب ڈالرز سے90ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے پنجاب سپیڈ اور (ن) لیگ کی تجر بہ کار ٹیم نے ملک کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں اگرملک میں خرچے زیادہ اور آمدن کم ہو توا س کا مطالبہ یہ ہی ہوتا ہے کہ ملک کے حالات اچھے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ2013میں سر کلر ڈیٹ 480ارب تھے اور

(ن) لیگ نے اقتدارمیں آنے کے بعد 480ارب دیا مگر آج بھی 1200ارب تک سر کلر ڈیٹ پہنچ چکا ہے اور گیس او ر سٹیل ملز جیسے منافع بخش اداروں کو تبا ہ کر دیا ہے اور سٹیل ملز پر 187ارب قر ضہ پہنچ چکا ہے اور پی آئی اے کا قرضہ 360ارب تک پہنچ چکا ہے میں نے ڈیرھ ماہ میں حکومت کو اندر سے دیکھا ہے اس لیے انشاء اللہ ملک آگے بڑھے گا بلوچستان میں460ارب سے زائد کے اثاثہ جات ہیں اور دنیا بھر سے

سر مایہ کارپاکستان آنے کو تیار ہیں اگر کر پشن ختم او ر گڈگورننس کر دیں گے تو سر مایہ کار ی مزید آئیں گئی ۔ انہوں نے کہا کہ شہبا زشر یف کو میں نے منڈ یلا بنتے دیکھا ہے لاہور میں انکے لوگ اس کی گاڑی کے آگے آکرگر فتاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ملک میں کر پشن کی وجہ سے ہی مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل ہیں اورنج ٹر ین جیسے منصوبوں اور میٹروں جیسے منصوبوں پر پنجاب حکومت سالانہ800کروڑ کا خسارہ

کر رہی ہے کیا حکمرانوں کو اس وقت تک یہ سمجھ نہیں تھی کہ کیسے قر ضہ واپس کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں70ہزار لوگ ہیں جن کی آمدن2لاکھ روپے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا اگر ہم نے مہنگائی نہیں کر نی اور ملک کو چلانا ہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ لوٹی جانیوالی دولت کو واپس لایاجا ئے ہم نے لندن دوبئی اور دیگر ممالک میں10ہزار ایسی پر اپڑٹیاں پکڑیاں ہیں مگر دیکھیں گے ان میں کون سی کر پشن سے بنی او ر

کون سے حلال کے پیسے سے ہیں 9ارب ڈالرز کی دوبئی میں پاکستانیوں نے جائیدادیں خریں مگر (ن) لیگ نے اپنے دور حکومت میں ایسے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا مگر ہم نے 895کی تفصیلات حاصل کر لیں اور 300 ایسے لوگوں کو نوٹسز دےئے ہیں جن کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں اور دوبئی میں ایک بڑی سیاسی شخصیت کے ملازم کے نام پر دوبئی میں اربوں کے جائیداد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی درالحکومت میں

ہم نے 4446 کنال اراضی کو قبضہ گروپ سے آزاد کروایا ہے جسکی مالیت 200سے300ارب کی ہے جبکہ پنجاب میں 2000ایکڑ قبضہ گروپ سے آزاد کروایا ہے جس میں 2400کنال ایک سیاستدان کے پاس تھی ہم پنجاب میں بلدیاتی نظام کو مضبوط کریں گے اور دیہات کی سطح پرلوگوں کو مضبوط کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ افرا سے کوئی این ار آو نہیں ہوگا، کرپشن میں ملوث کسی

ایک شخص کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا ہم پر الزام لگایا جارہا ہے کہ سیاسی انتقام لے رہے ہیں، نیب میرے ماتحت نہیں ہے اگر نیب کا ادارہ میرے ماتحت ہوتا تو کم از کم 50 افراد جیل میں ہوتے، مزید کرپٹ لوگوں کی باری آنے ہی والی ہے انہیں جیل میں ڈالیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ شہباز شریف کی گرفتاری پر شور مچا رہے ہیں وہ اصل میں اپنی گرفتاری کے خوف سے چلا رہے ہیں، یہ لوگ بے شک مظاہرے کریں، دھرنے دیں یا

اسمبلی میں شور مچائیں ہم کرپٹ لوگوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے، ایک ایک کرپٹ شخص کو پکڑیں گے اور کوئی این آر او نہیں ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ زرداری اور شہباز شریف بھائی بھائی ہیں یہ اکٹھے مل کر الیکشن لڑرہے ہیں، زرداری اور شریفوں کی کرپشن کی یونین ہے یہ لوگ قیمے کے نان کھلا کر لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، بڑے بھائی کو پکڑا گیا تو کہا کہ نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیے عمران خان نے مزید کہا کہ وزرا کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے جو وزیر کارکردگی نہیں دکھائے گا اسے تبدیل کردیں گے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…