جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پاکستان کا بڑا ڈاکٹر اور دنیا کا سب سے بڑا سائنسدان گرفتار ‘‘

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کا سب سے بڑا ڈاکٹر اور سائنسدان کے دعوے کا اشتہار شائع کروانے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اشتہار تیزی سے گردش کر رہا ہے جس کے مطابق چنیوٹ سے تعلق والے عمران نے ایک اشتہار جاری کیا جس میں اس نے دنیا کے سب سے بڑے ڈاکٹر اور سائنسدان ہونے کا دعوی کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اشتہار نے عمران کو گرفتار کر وا دیا ہے ۔

یہاں یہ بات قابل فکر ہے کہ کچھ لوگ جعل سازی میں اتنا اندھے ہو جاتے ہیں کہ ساد ہ لوح لوگوں کو بے وقوف بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ۔ ایسے میں چنیوٹ سے تعلق رکھنے والا جعلی ڈاکٹر عمران بھی ہے جس نے سادہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاکٹر اور سائنسدان ہونے کا دعوی ٰ کرنے والے اپنے ہی شائع کیے گئے اشتہار کی وجہ سےگرفتار کر لیا گیا ۔ موصوف ساہیوالہ مارکیٹ چنیوٹ کی مسجد کھوکھراں کے پاس اپنا اڈا سجاتے تھے اور داعی تھے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے سائنسدان اور ڈاکٹر ہیں اور اس وقت روئے زمین میں ان سے بڑھ کر ذہین اور فتین انسان موجود نہیں ہے۔ان کی جانب سے جاری کردہ اشتہار جس میں ان کے فضائل کا سمندر موجود تھا ، اشتہار کے مطابق موصوف 100 سائنسی کارناموں اور جدید میڈیکل کے 361 قوانین کے موجد تھے۔1000 سے زائد میڈیکل نظریات اور 700 میڈیکل اقوال بھی دنیا کو دے چکے تھے۔موصوف اس اشتہار کے مطابق 10 سے زائد تخلیقی اور تحقیقی شاہکاروں کے مصنف بھی تھے ۔میڈیکل کی دنیا میں چیک اپ انٹرویو سسٹم اور تشخیص و علاج برائے لمبی زندگی کو ایجاد کرنے کا سہرا بھی انکے سر جاتا ہے۔ایک اور اشتہار کے مطابق موصوف 10 نوبل انعام پذیر اور 40 شاہ فیصل انعام پذیر بھی پاس رکھتے تھے۔انکی ایڈوانس فیس 5500 روپے تھی جب کہ ان کے ہاں سفارشی مریضوں کو چیک کرنے کی کوئی گنجائش بھی موجود نہ تھی۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے موصوف دنیا کے سب سے بڑے جعلی ڈاکٹر اور سائنسدان کو حکام نےگرفتار کر کے جیل منتقل کر دیاہے جہاں سے اس کے نئے دعووں کی مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع کی جارہی ہے ۔.

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…