جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کی گرفتاری کا ضمنی الیکشن سے کوئی تعلق نہیں،ن لیگ والے کنٹینرز پہ چڑھیںیا کھمبوں پر،نیب یہ کام کرتا رہے گا، حکومت نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) پنجاب کے و زیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوھان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کا ضمنی الیکشن سے کوئی تعلق ہے نہ انکی گرفتاری میں پی ٹی آئی کا کوئی عمل دخل ہے،صوبائی وزیر اطلاعات نے شہباز شریف کی نیب عدالت میں پیشی پر مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے لوگ کنٹینرز پہ چڑھے یا کھمبوں پر عوام کو سب پتہ ہے شریف خاندان نے کسطرح دس سال تک قوم کا پیسہ لوٹا ہے،

ضمنی الیکشن میں بھی ن لیگ کو رسوائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آشیانہ ھاؤسنگ سکیم غریبوں کے نام پر شروع کیا گیا تھا مگر سات سال میں ایک بھی غریب کو گھر نہیں ملا۔ فیاض الحسن نے کہا کہ آشیانہ سکینڈل میں کیس 2014۔2015میں بنا تھا تو اس کا مطلب پھر یہ لیا جائے کہ نواز شریف نے نیب کو ھدایت کی تھی کہ انکے چھوٹے بھائی اور بھتیجے کو رگڑا لگایا جائے۔اس ریفرنس کا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں۔ آل شریف اور اسکے کرپٹ حواریوں نے دس سال تک کس طرح ملک کو لوٹا سب جانتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو شرم آنی چائیے عوام کی حمایت کی بات کرتے ہیں اور شہباز شریف کی پیشی پر انکے اپنے ہی شہر سے 300 سے زیادہ لوگ اکٹھے نہ ھوسکے۔ عوام اب ان لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے اسلئے وہ مظاھروں کا شوق پورا کرلیں.ن لیگ کے ممکنہ احتجاجی مظاہروں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ والے جتنا مرضی مظاہرے اور احتجاج کرلے ھماری طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا آرڈر نہیں آئے گا کیونکہ ھمیں انسانی جانوں کی اھمیت کا اندازہ اور فکر ہے.انہوں نے کہا کہ آل شریف اور انکے حواری لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں اور نیب کو اپنا کام کرنے دیں.نیب ایک آزاد ادارہ ہے کرپشن کے خلاف تحقیقات اس کا فرض ہے.وہ ثبوتوں کی روشنی میں آزادانہ کام کررہی ہے.شہباز شریف انکے حواریوں سعد رفیق، سلمان رفیق اور دیگر نے مل کے ملک لوٹا ہے.

شہباز شریف اور حمزہ شریف اپنی حکومت میں پیشیاں بھگتتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں نے لاھور میں آدھی سے زیادہ سیٹیں بھی جیتی ہیں مگر انکے لیڈر کی موجودگی میں 200 یا 300 لوگ ہی جمع ھوسکے اس سے پتہ چلتا ہے کہ عوام کو اب ان سیکوئی دلچسپی نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ آشیانہ ھاوسنگ سکیم اربوں روپے کا سکینڈل ہے.محترم خادم اعلی کے رائیٹ ھینڈ اور لیفٹ ھینڈ سعاد رفیق اور سلمان رفیق تینوں نے مل کر ایسی خدمت اعلی سرانجام دی ہے

جس کے نتیجے میں پنجاب اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا ہے.فیاض الحسن چوھان نے کہا کہ میں یہاں میاں نواز شریف کو یہ پیغام دینا چاھتا ھوں کہ انشائللہ عمران خان کی قیادت میں انکے تمام سپاہی منسٹرز ملک کا پیسہ لوٹنے کے لیے حکومت میں نہیں آئے نہ ہی ھمارا اقتدار میں آنے کا مقصد منی لانڈرنگ ہے.ھم آئین اور قانون کے مطابق نیب، ایف بی آر، ایف آئی اے،پولیس، سپریم کورٹ تمام اداروں کی مکمل معاونت کریں گے کہ وہ اس ملک میں کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں.

انہوں نے کہا یہ لوگ کنٹینر پہ چڑھے یا کھمبوں ہر ھمارا ایشو نہیں نہ ہی ھم انہیں روکیں ٹوکیں گے تاھم آج کے مظاہرے کے بعد انہیں شرم آنی چائیے کہ اور وہ خود دیکھ لیں کہ انکے اپنے شہر سے کتنے لوگ انکی حمایت میں باھر آئے ہیں کیونکہ لوگ کسی کرپٹ کے پیچھے آنے کو تیار نہیں ہیں.پوری دنیا نے دیکھا کہ ن لیگ کے کارکن اور لیڈرز کار سرکار میں مداخلت کررہے ہیں۔ ھم ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے کہ خدانخواستہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ پیش آئے.کیونکہ ھمارے اوپر ہمارے چیف ایگزیکٹو عمران خان اور سردار عثمان بزدار ھیں۔ ہمیں انسانی جانوں کی قدر ہے ھم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ھوئے کام کریں گے لیکن پولیس کو لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ جیسے ناپسندیدہ احکامات نہیں دئے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…