اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کو آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں 10روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو آج آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ کیس کی سماعت جج نجم الحسن نے کی ۔ کمرہ عدالت میں رش ہونے کے باعث جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت چیمبر میں شروع کی تو شہباز شریف نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے کیس کی
سماعت کھلی عدالت میں کی جائے جس پر جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کھلی عدالت میں کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے جس کیلئے شہباز شریف کا 15روز ریمانڈ دیا جائے۔ شہباز شریف کے وکلا نے نیب کی درخواست کی مخالفت کی۔ دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے 10روزہ ریمانڈ پر شہباز شریف کو نیب کے حوالے کر دیا ہے۔