جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’سب الزامات بے بنیاد ، مقدمات جھوٹے ہیں‘‘ شہباز شریف نے احتساب عدالت کے جج کے سامنے دبنگ اعلان کر دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیاہے ۔اس موقع پر بق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وکیل امجد پرویز، صاحبزادے حمزہ شہبازاور سلمان شہباز بھی عدالت میں موجود ہیںجبکہ ن لیگ کے رہنما مریم اورنگزیب،خرم دستگیر،مجتبیٰ شجاع الرحمان ،خواجہ احمدحسان،ملک احمدخان جوڈیشل کمپلیکس

کے باہر موجود ہیں اور لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع ہے اور ان کی جانب سے اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کی جارہی ہے۔شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل کیس کی سماعت عدالت میں زیادہ رش ہونے کے باعث احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے چیمبر میں ہی کی جا رہی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نےعدالت کے رو بروموقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اختیارات سے تجاوزکیا، شہباز شریف کے اقدام سے قومی خزانے کوکروڑوں کانقصان ہوا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہبازشریف نے ٹھیکہ لطیف اینڈسنزسے منسوخ کرکے کاساڈویلپرز کودیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے مزیدتفتیش درکارہے،جسمانی ریمانڈدیاجائے،عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت شہبازشریف کونیب کے حوالے کرے، سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام الزامات بے بنیادہیں،شہبازشریف کے وکیل کی نیب کی شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست کی مخالفت کردی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف کے خلاف پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور کاسا ڈویلپرز کی تحقیقات ہو رہی تھیں، سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب کی گرفتاری تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیرِاعلیٰ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیارات کا

غلط استعمال کیا۔ آشیانہ منصوبے کا ٹھیکہ بسم اللہ کمپنی کو نوازنے کے لیے دیا گیا جس سے قومی خزانے کو نقصان ہوا، دو ہزار کنال سے زائد اراضی کا ٹھیکہ دار کو فائدہ پہنچایا گیا۔سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی وجوہات جاری کرتے ہوئے نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور فواد حسن فواد کے ذریعے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹرز پر

دباؤ ڈالا۔آشیانہ اقبال کی ڈویلپمنٹ کا ٹھیکہ لینے والی لطیف اینڈ سنز کا معاہدہ غیر قانونی طور منسوخ کیا گیا اور غیر قانونی طور پر پی ایل ڈی سی سے منصوبہ ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کے احکامات دیئے۔نیب کے مطابق پرائیویٹ پبلک پارٹنرشب کے تحت من پسند کمپنی کو نوازا گیا، شہباز شریف کے غیر قانونی اقدام سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…