منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیب نے شہباز شریف پر کیا الزامات عائد کئے ہیں؟ تفصیلات پہلی بار منظر عام پر ، احتساب عدالت سے کیا درخواست کر دی گئی؟

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ طلب کر لیا، الزامات اور شواہد سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب نے احتساب عدالت پیش کردیا ہے اور نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے جبکہ شہباز شریف کے وکلا نے نیب کی درخواست کی مخالفت کر دی ہے۔

نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری جن شواہد اور الزامات کے تحت کی ہے وہ سامنے آگئے ہیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی وجوہات سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف کے خلاف پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور کاسا ڈویلپرز کی تحقیقات ہو رہی تھیں، سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب کی گرفتاری تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیرِاعلیٰ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ آشیانہ منصوبے کا ٹھیکہ بسم اللہ کمپنی کو نوازنے کے لیے دیا گیا جس سے قومی خزانے کو نقصان ہوا، دو ہزار کنال سے زائد اراضی کا ٹھیکہ دار کو فائدہ پہنچایا گیا۔سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی وجوہات جاری کرتے ہوئے نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور فواد حسن فواد کے ذریعے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹرز پر دباؤ ڈالا۔آشیانہ اقبال کی ڈویلپمنٹ کا ٹھیکہ لینے والی لطیف اینڈ سنز کا معاہدہ غیر قانونی طور منسوخ کیا گیا اور غیر قانونی طور پر پی ایل ڈی سی سے منصوبہ ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کے احکامات دیئے۔نیب کے مطابق پرائیویٹ پبلک پارٹنرشب کے تحت من پسند کمپنی کو نوازا گیا، شہباز شریف کے غیر قانونی اقدام سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…