جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

نان فائلر اب گاڑی خرید سکتے ہیں نہ گھر، حکومت نے کس کے حکم پر منی بجٹ میں کیا گیا اپنا یہ فیصلہ واپس لیا، حکومت کےفیصلے کون کر رہا ہے؟ معروف صحافی کے تہلکہ خیز انکشاف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کا منی بجٹ میں نان فائلر کو گھر اور گاڑی خریدنے کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس لینے کے پیچھے اپوزیشن کا احتجاج نہیں بلکہ کیا چیز نکلی؟معروف صحافی عارف نظامی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ میں

نان فائلر کو گھر اور گاڑی خریدنے کی اجازت دینے کا فیصلہ اپوزیشن کا احتجاج نہیں بلکہ آئی ایم ایف ٹیم کے کہنے پر واپس لیا ہے۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک یا ورلڈ بینک نے حکومت سے کہا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب یعنی ہماری مجموعی پیداواراس کے مقابلے میں ٹیکس کا تناسب `10فیصد ہے اس کو 15فیصد تک لے کر جائیں۔ آئی ایم ایف نے حکومت سے کہا ہے کہ نان فائلرز کو گھر یا گاڑی خریدنے کی اجازت دینے سے آپ کے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ الگ بحث ہے ماہر اقتصادیات کے درمیان کہ پہلے سے بہت سے ڈائریکٹ ٹیکس ہیں ان کو آپ جی ڈی پی تناسب میں گنتے ہیں کہ نہیں۔ اگر ہم نے آئی ایم ایف پیکیج لینا ہے تو آئی ایم ایف ٹیم ابھی پاکستان میں بیٹھی ہوئی ہے، اب وہ مائیکرو کے بعد میکرو اکنامکس کے معاملات پر پاکستانی حکام کیساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ اور میرے نزدیک اپوزیشن سے زیادہ آئی ایم ایف اس فیصلے کو واپس لینے کا سبب بنا ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حکومت پاکستان سے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف وفد پاکستان حکام سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد میں موجود ہے جہاں انہوں نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے حکام سے مذاکرات کا تیسرا دور کیا۔ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کے وفد کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم ایف کے وفد نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 27 ستمبر کو اسلام آباد پہنچا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…