اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں، لینڈ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات سے واگزار کرانے کیلئے ایل ڈی اے کا آپریشن کلین اینڈ گرین لاہور شروع، پی آئی اے روڈ جوہر ٹائون کے دونوں طرف آپریشن کرکے منشا بم نامی لینڈ مافیا کے قبضے سے ایل ڈی اے کے ملکیتی سوا 2 ارب کے 34 پلاٹ واگزار کروالئے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے
مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں، لینڈ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات سے واگزار کرانے کیلئے ایل ڈی اے کا آپریشن کلین اینڈ گرین لاہور شروع کر دیا گیا ہے اور پی آئی اے روڈ جوہر ٹائون کے دونوں طرف آپریشن کرکے منشا بم نامی لینڈ مافیا کے قبضے سے ایل ڈی اے کے ملکیتی سوا 2 ارب کے 34 پلاٹ واگزار کروالئےگئے ہیں۔ اسکے علاوہ عام شہریوں کے ملکیتی 39 پلاٹوں پر قائم ناجائز تعمیرات، عارضی دکانیں اور دیگر سٹرکچر بھی مسمار کرکے ان پر غیرقانونی قبضہ ختم کردیا۔ منشاء بم کی فرنیچر مارکیٹ میں 25 سے زائد پرانے فرنیچر کے شورومز تھے جبکہ 20 سے زائد کروڑوں روپے مالیت کے کمرشل پلاٹس واگزارکروا لیے گئے۔ آپریشن کے دوران وزیر ہائوسنگ پنجاب میاں محمودالرشید بھی موقع پر موجود ہیں۔واضح رہے، پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گرینڈ آپریشن میں 31687 کنال سرکاری اراضی کو واگزار کروایا جائے گا۔ ایل ڈی اے، ایم سی ایل اور والڈ سٹی کی طرف سے قابضین کو نوٹس ارسال کردئیے گئے ہیں، آپریشن کے دوران وزیر ہائوسنگ پنجاب میاں محمودالرشید بھی موقع پر موجود ہیں۔واضح رہے، پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گرینڈ آپریشن میں 31687 کنال سرکاری اراضی کو واگزار کروایا جائے گا۔ تجاوزات و قبضہ کی ہوئی جگہوں پرنشان بھی لگا دیئے گئے۔