اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کا بنی گالہ میں تمام تجاوزات گرانے کاحکم ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے بنی گالا میں مقیم غیر قانونی مکینوں کے وکلا کی تین ماہ کی مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بنی گالا میں تمام تجاوزات گرانے کا حکم دیدیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنی
گالہ میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں تمام تجاوزات گرانے کا حکم دیدیا اور غیر قانونی علاقہ مکینوں کے وکلا کی 3 ماہ مہلت کے استدعا مسترد کردی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سروے آف پاکستان رپورٹ کے مطابق جوعمارتیں تجاوزات میں آتی ہیں انہیں گرا دیا جائے۔