بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

باپ نے اپنی ہی بیٹیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا،ماں سے برداشت نہ ہوا، ویڈیوز بنا کر پولیس کو پیش کردیں ،اس میں یہ شخص کیا کررہا ہے؟پڑھ کر آپکی روح بھی کانپ اٹھے گی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک اور انسانیت سوز واقعہ ،سگے باپ کی اپنے کمسن بیٹیوں کے ساتھ زیادتی ، لڑکیوں کی ماں خوفناک ویڈیوز سامنے لے آئی،روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کٹاربند روڈ پر واقع گھر کے اندر ملزم وحشیانہ طور پر 9 سالہ اور 5 سالہ بیٹیوں پر حملہ کر رہا ہے۔ ملزم ’’ایچ‘‘ کی ویڈیو اسکی بیوی نے موبائل فون سے بنائی۔

اس خاندان کے لوگ ایک چھوٹے سے کرایہ کے گھر میں 2 برس سے زائد عرصہ سے رہ رہے تھے۔ ڈی آئی جی شہزاد اکبر نے چھاپے کی قیادت کی۔ ایس پی صدر معاذ ظفر بھی ان کے ساتھ تھے۔ بچیوں کے باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کا کہنا ہے وہ بے قصور ہے اور اس کی بیوی اس پر الزام لگا رہی ہے۔ ملزم کو ہنجروال پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچیوں کی ماں نے بتایا کہ ملزم 9 سالہ بیٹی کو 5 برس سے زائد اور 5 سالہ بیٹی کو ایک برس سے زائد عرصہ سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ ملزم نے اپنی بیوی اور بچوں کو ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کٹاربند میں بند کر رکھا تھا۔ ویڈیوز میں بچے چلاتے، کانپتے اور معافی مانگتے نظر آتے ہیں۔ ملزم بچیوں سے زیادتی کیلئے منشیات استعمال کرتا تھا۔ پولیس کو بطور شہادت تقریباً ایک درجن ویڈیوز کلپس دیئے گئے ہیں۔ ماں نے 2 برس قبل پولیس سے رابطہ کیا لیکن اسے انصا ف نہیں ملا۔ ملزم کو چوہنگ پولیس نے گرفتار کیا تھا لیکن ثبوت نہ ہونے کے باعث اسے رہا کردیا گیا۔ اس دن سے وہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا اور اسے گھر میں بند رکھا۔ ملزم گھر کے قریب نمک والی فیکٹری میں کام کرتا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ اسکے ہمسایہ نے میڈیا سے رابطہ کا مشورہ دیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے والدہ اور بچیوں کو انصاف دلانے کیلئے وعدہ کیا ہے۔ والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو سزائے موت دے کر عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…