جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت نے شہباز شریف کے کس قریبی شخص کو بڑا عہدہ دیدیا، طاہر القادری تپ گئے مگر کیوں؟عامر متین کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے ن لیگ کیلئے بڑا کام کر دیا، سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث پولیس کے سپاہیوں کو معطل، بڑے 12مرکزی ملزمان میں شامل اعظم سلیمان کو سیکرٹری داخلہ لگا دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین نے انکشاف کیا ہے کہ میری یہ ذاتی تھیوری ہے کہ ن لیگ والے اس لئے

کمفرٹ ایبل ہیں کہ آگے ٹیم نے پرفارم کرنا ہوتا ہے اور پرفارمنس بھی انہوں نے دینی ہوتی ہےاور تحریک انصاف جو احتساب کا عمل آگے کرنا ہے وہ بھی بیوروکریٹس کے ذریعے کرنا ہے، بیوروکریٹس سے متعلق جو سلسلہ پہلے سے چل ہی رہا تھا کہ نیب کے کیسز اعظم خان پر بھی ہیں تحریک انصاف نے جو آئی بی کے چیف لگائے ہیں ان پر بھی ہیں، سی بی آر والے پر بھی ہیں، یہ سب ن لیگ کی بیوروکریٹس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔آج جو حکومت نے تقرریاں کی ہیں اس میں سونے پر سہاگہ کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اعظم سلیمان کو سیکرٹری داخلہ بنا دیا ہے۔ یہ پنجاب کے سیکرٹری داخلہ شہباز شریف کے دور میں رہ چکے ہیں اور یہ اس وقت صوبائی ہوم سیکرٹری تھے جب سانحہ ماڈل ٹائون کا واقعہ پیش آیا اور سانحہ ماڈل ٹائون کے 12بڑے مرکزی ملزمان میں ان کا بھی نام شامل تھا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹائون میں شامل تمام پولیس کے غریب سپاہیوں کو برطرف کر دیا اور یہ سب طاہر القادری صاحب کی پریس کانفرنس کے بعد ہوا۔ تحریک انصاف نے کہا کہ یہ ہمارے سیاسی کزن ہیں اور دھرنے میں بھی ہمارے ساتھ رہے ہیں اس لئے سپاہیوں کو فارغ کر دیا گیا ۔ سپاہی تو فارغ کر دئیے گئے اور ہوم سیکرٹری جو کہ مرکزی ملزمان میں شامل تھےان کو ترقی دیکر ان کو ترقی دیکر وفاقی سیکرٹری داخلہ بنا دیا گیا ہے۔ اب ان کے انڈر ایف آئی اے

بھی آ گئی اور تمام سول ایجنسیز شامل ہیں۔ اعظم سلیمان شہباز شریف کے انتہائی قریب تصور کئے جاتے تھے۔ اس موقع پر پروگرام میں شریک دوسرے اینکر و معروف صحافی رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف شہباز شریف کے کلوز ہی نہیں بلکہ پنڈی والوں کے بھی قریب تصور ہوتے ہیں بات پوری بتائیں ، یہ بیج میٹ کہتے ہیں جاتے ہیں ان کے۔ اس موقع پر عامر متین کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ رانا مشہود نے انتہائی پر اعتماد طریقے سے بیان دیا ہے اور ان کو یہی لگ رہا ہے کہ یہ اندر سے ساری ہماری ہی ٹیم ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…