اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پائلٹس اورکیبن کریوکی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس میں قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹوافسرسپریم کورٹ طلب، چاروں پاکستانی ایئرلائنزکوجمعرات تک پائلٹس اورعملے کی اسنادجمع کرانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے آج سپریم کورٹ میں پائلٹس اور کیبن کریو کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت تعلیمی بورڈ نے عدالت کو بتایا کہ 20 مارکس کی شیٹ پڑھی نہیں جارہی،
باقی کی تصدیق کردی،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جوپڑھی نہیں جارہی وہ اصل لےکرآئیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے 14 کیسزہیں،جوکارکن ڈگری نہیں دے سکتے انہیں معطل کیاجائے،ہم نے وکلاکی ڈگریاں بھی تصدیق کرائی ہیں،عدالت نے قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹوافسرسپریم کورٹ طلب کر لیا جبکہ چاروں پاکستانی ایئرلائنزکوجمعرات تک پائلٹس اورعملے کی اسنادجمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 10روز کیلئے ملتوی کر دی ہے۔