اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پاکستانی جہازوں کیلئے یورپ جانے کا راستہ بند، ایئر اسپیس چارجزکی عدم ادائیگی پردوست ملک نے اپنی فضائی حدود پاکستان کیلئے بندکردیں،افسوسناک انکشافات

datetime 29  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) ایئر اسپیس چارجزکی عدم ادائیگی پرازبکستان کی فضائی حدودپاکستان کیلیے بندکردی گئیں۔ایوی ایشن ڈویژن ذرائع کے مطابق ازبکستان نے قومی ایئرلائن سمیت پاکستانی کمرشل جہازوں کیلئے اپنی ایئر اسپیس بند کر دی،ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کاکہناہے کہ ازبک فضائی حدودایئراسپیس چارجزکی عدم ادائیگی پربندکی گئی۔ ازبک ایوی ایشن نے ایئر اسپیس چارجز کی ادائیگی کیلیے سی اے اے کو متعددخطوط تحریرکیے لیکن ادائیگیاں بین (ban) کیے جانے پر فضائی حدود

کو بند کر دیاگیا۔ ازبک فضائی حدو بندہونے سے پاکستانی جہازوں کویورپ جانے کیلیے طویل روٹ اختیارکرنا پڑے گا جب کہ ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کاکہنا ہے کہ ازبک ایوی ایشن کوایئر اسپیس چارجزکی ادائیگی جلدکر دی جائے گی۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے ازبک فضائی حدود کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ازبک سول ایوی ایشن کے حکام سے رابطے میں ہیں ۔ ایئراسپیس چارجز کی مدمیں زیرالتوادائیگیاں جلدکردی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…