پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے 150 نایاب شاہین اہم خلیجی ملک کے حکمران کیلئے بھجوانے کی اجازت دیدی،وزیراعظم عمران خان نے پابندی عائد کررکھی تھی

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے 150 نایاب شاہین اہم خلیجی ملک کے حکمران کیلئے بھجوانے کی اجازت دیدی،وزیراعظم عمران خان نے پابندی عائد کررکھی تھی کراچی(این این آئی)شکار پر پابندی کے باوجود حکومت نے متحدہ عرب امارات کو 150 شاہین بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے 150 شاہین متحدہ عرب امارات بھیجنے کا باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

یہ شاہین کراچی سے دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم کے لیے متحدہ عرب امارات بھیجے جائیں گے۔پاکستان میں نایاب اور  مہمان پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہے جب کہ خود وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں شاہینوں کے شکار پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم اس کے باوجود 150 شاہینوں کو متحدہ عرب امارات بھیجا جا رہا ہے۔پاکستان میں ہر سال سائبریا سے موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی قیمتی اور نایاب مہمان پرندے آتے ہیں جن کا بسیرا سندھ کی ساحلی پٹی اور ریگستانی علاقہ ہوتا ہے۔ مہمان پرندوں کی آمد کے ساتھ ہی عرب ممالک کے حکمراں پرندوں کے شکار کے لیے خصوصی طور پر پاکستان آتے ہیں۔عرب ممالک کے شہزادوں کا پسندیدہ مشغلہ پاکستان میں پائے جانے والے نایاب پرندے تلور کا شکار بھی ہے جس پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم عرب مہمانوں کو لائسنس جاری کردیئے جاتے ہیں۔تحفظ جنگلی حیات اور این جی اوز کی جانب سے نایاب پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد کرنے کے دباؤ حکومت شکار پر پابندی کو سخت کرنے پر مجبور ہو گئی تھی اور 2015 میں بھی سپریم کورٹ نے بھی تلور کے شکار پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…