اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور بیوروکریٹ ضیاء الرحمان بھی نیب کے شکنجے میں ضیاء الرحمان پر کس قسم کے الزامات ہیں؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی )قومی احتساب بیورو(نیب )کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وفاقی وزیر اعجاز جاکھرانی ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی ، سابق وزیر سید تنویر الحسن ، کمشنر افغان مہاجرین خیبرپختونخوا اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان اور دیگر کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پر 17انکوائریوں جبکہ سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی ، اورسابق کمشنر سکھر جام غلام قادر دریجو اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشنز کی منظوری دیدی،

چیف ایگزیکٹو آفیسر قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال شوکت علی بنگش اور گلوبل ہیلتھ سروسز اسلام آباد سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کراچی غلام مصطفی پھل ،سابق ڈی سی اوفضل الرحمان اور سابق کمشنر کراچی روشن علی شیخ ،شوکت حسین جوکھیو اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ بدھ کوقومی احتساب بیورو(نیب )کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 17انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں سابق وفاقی وزیر اعجاز جاکھرانی ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی ، چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ، سید تنویر الحسن ، سابق وفاقی وزیر اور دیگر ،عارف ابراہیم ،سینیٹر جوائنٹ سیکرٹری ، وزارت بین الصوبائی رابطہ ، کمشنر افغان مہاجرین خیبرپختونخوا اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان، آفیسرز، آفیشلز آف نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ، آفیشلز آف نیشنل ٹی بی پروگرام وزارت صحت اسلام آباد ، آفیسرز ،آفیشلز آف انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ ، آفیسرز، آفیشلز آف پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ہری پور خیبرپختونخوا اور دیگر شامل ہیں جبکہ دو انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی جن میں سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی ، اورسابق کمشنر سکھر جام غلام قادر دریجو اور دیگرشامل ہیں

جن کی تفصیلات مناسب موقع پر اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بہم پہنچائی جائیں گی ۔ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشز مبینہ الزاات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں ۔ نیب تمام افراد سے بھی قانون کے مطابق ان کا مؤقف معلوم کرے گا تا کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں ۔ قومی احتساب بیورو کے اجلاس میں بدعنوانی کے چار ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے

چیف ایگزیکٹو آفیسر قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال شوکت علی بنگش اور گلوبل ہیلتھ سروسز اسلام آباد اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی ۔ ملزمان پر مبینہ طور پر اوورسیز پاکستانیز سے قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال اور گلوبل ہیلتھ سروسز اسلام آباد میں شراکت داری کی مد میں بھاری رقم اکٹھی کرنے کے بعد خردبرد کر کے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے کا الزام ہے جس سے تقریباً612.8ملین روپے کا نقصان پہنچا ۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے

سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کراچی غلام مصطفی پھل ،سابق ڈی سی اوفضل الرحمان اور سابق کمشنر کراچی روشن علی شیخ ،شوکت حسین جوکھیو اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ۔ ملزمان پر مبینہ طو رپر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سپورٹس کمپلیکس لانڈھی کیلئے مختص265ایکڑ سرکاری زمین کو غیر قانونی طور پر لیز پردینے کا الزام ہے ۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو

منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ، نیب کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ’احتساب سب کیلئے‘کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں ، نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں ۔انہوں نیب کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتا ،انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز کو قانون ، میرٹ ، شفافیت اور

ٹھوس شوائد کی بنیاد پر مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، مقررہ وقت کے اندر شکایات کی جانچ پڑتا ،انکوائریاں اور انویسٹی گیشز کو منطقی انجام تک پہنچانے والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیجائے گی ۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ حکم امتناعی کے خلاف معزز عدالتوں میں قانون کے مطابق سی ایم اے دائر کی جائیں تا کہ تمام حکم امتناعی خارج کرواتے ہوئے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…