راولپنڈی (این این آئی)قطری گاڑیوں کی درآمد کس نے کی؟اصل مالک کون ہے؟قطری سفارتخانے کے خط کی تردید ہو گئی،خط میں گاڑیوں کا مالک حمد بن جاسم بتایا گیاتھا، حیرت انگیزانکشافات،کسٹم حکام نے قطری گاڑیوں کی درآمد پر ریڈکو اور سیف الرحمان سے وضاحت طلب کر لی ۔ ہفتہ کو کسٹم حکام نے قطری گاڑیوں کی درآمد پر ریڈیو اور سیف الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گاڑیوں کی درآمد اور زیر استعمال ہونے کے حوالے سے وضاحت
طلب کرلی ٗ کسٹم نے ریڈیکو ٹیکسٹائل ملز کے سینئر منیجر ایڈمن کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ کبھی قطری شہزادوں کو گاڑیاں استعمال کرتے نہیں دیکھا ٗگاڑیاں سیف الرحمان اور ان کے آدمی استعمال کرتے تھے ٗعرفان صدیقی کے بیان سے قطری سفارتخانے کے خط کی تردید ہو گئی، قطری سفارتخانے نے خط میں گاڑیوں کا مالک حمد بن جاسم بتایا تھا، ریڈکو کے سینئر منیجر ایڈمن عرفان صدیقی کا بیان کیس کا حصہ بنا دیا گیا۔