پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

تمام غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ساتھ ایک مہینے کے اندر اندر یہ کام کیاجائے، عدالت نے اہم ترین مقدمے میں بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں رجسٹرڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل ڈی اے کی جانب سے پنجاب بھر کی غیرقانونی قرار دی گئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ایک ماہ میں لیگل کیاجائے ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے نے متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیکر ان سے سے بنیادی سہولتیں چھین لیں ہیں ،ایل ڈی اے اگر بروقت ایکشن لیتا تو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بن ہی نہیں سکتی تھیں ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ایل ڈی اے قواعد و ضوابط پورا کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دے ۔جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دئیے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو مسمار کرنے کے بجائے انہیں قانونی حیثیت دیں ۔جس کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب اعلی سطح کمیٹی تشکیل دیں ۔چیف سیکرٹری پنجاب نے یقین دہانی کروائی کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل ہوگا ۔ جبکہ ایل ڈی اے حکام نے بھی کہا کہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان سے ملکر قواعد ضوابط بنالیتے ہیں ۔عدالت نے حکم پر عملدرآمد سے متعلق ہر ہفتے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔  لاہور ہائیکورٹ نے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں رجسٹرڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل ڈی اے کی جانب سے پنجاب بھر کی غیرقانونی قرار دی گئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ایک ماہ میں لیگل کیاجائے ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے نے متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیکر ان سے سے بنیادی سہولتیں چھین لیں ہیں

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…