لاہور ( این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کو اخوت فاؤنڈیشن کو دی گئی رقم کی تفصیلات اتوار کو طلب کرلیں ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اخوت فاؤنڈیشن کے خلاف کارروائی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے
استفسار کیا کہ آپ لوگ اخوت فائیونڈیشن کے خلاف کیا کارروائی کر رہے ہیں۔جس پر میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ ہم اخوت کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہے،حکومت اخوت فاؤنڈیشن کو رقم دیتی ہے،یہ نان پرافٹ ادارہ ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کس طرح ایک پرائیوٹ ادارے کو رقم جاری کر سکتی ہے۔کتنی رقم دی گئی اور کن شرائط پر دی گئی اتوارکو تحرہری جواب دیں۔