اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کیساتھ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے معاہدہ کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ معاہدے سے سوئٹزرلینڈمیں پاکستانیوں کے اثاثوں تک رسائی ممکن ہوسکے گی، سوئٹزرلینڈسے رقوم دیگرممالک بھجوانے کی
تفصیلات معلوم ہوسکیں گی۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کیخلاف جس طرح کیسزکھل رہے ہیں انکی بچت مشکل ہے،فواد چودھری نے کہا کہ آئندہ کچھ عرصے میں دیگرممالک کیساتھ 3سے 4معاہدے ہوں گے،منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے دیگرممالک کیساتھ نیٹ ورک بنارہے ہیں۔