لاہور(نیوز ڈیسک) طلباوطالبات کو سکول لانے لے جانیوالے رکشوں اور گاڑیوں میں ناقص سلنڈر نصب،متعلقہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ہزاروں طالبات کی زندگیاں داو پر لگ گئیں، والدین نے بھی ضلعی انتظامیہ سکول وین سے فوری سلنڈر نکوانے کا مطالبہ کردیا.تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں سکول لانے والے بچوں کی وین میں سلنڈر دھماکہ کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے
سکولز وین سے سلنڈ اتارنے کے احکامات جاری کیے ہیں ، والدین کا کہنا تھا کہ سکول وین میں نصب ناقص سلنڈر حادثات کا باعث بنتے ہیں ، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سیسکول وین سے سلنڈر نکوا نے کا مطالبہ کیا ہے,ڈی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملک احسان کے مطابق سکول سربراہان کو سلنڈر والی گاڑیوں پر آنے والے بچوں کے والدین سے فوری رابطہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔