کراچی(نیوز ڈیسک)سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں اس کی قیمت اور پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی تیاریوں کے حوالے سے شہری سخت پریشانی کا شکا ہو گئے ہیں، ا س ضمن میں کیے گئے سروے کے مطابق اس حوالے سے شہریوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے کئی توقعات وابستہ تھیں لیکن حکومت نے بھی پچھلی حکومتوں کی روش قائم رکھی ہے اور اس حوالے سے
غریب عوام کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا ہے ۔دوسری جانب ٹرانسپورٹر نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20فیصد تک اضافے کے لیے کمرکس لی ہے، جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے کیا جا سکتا ہے ، حکومت کی جانب سے گیس کے نرخوں میں اضافے کے بعد سی این جی اسٹیشنز مالکان کا کہنا ہے کہ موجود قیمت پر ان کیلئے کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں ہے اور نہ ہی وہ مہنگی گیس خرید کر سستے داموں عوام کو فروخت کرسکتے ہیں۔